کراچی: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، تلاش ڈیوائس سے مشتبہ افراد کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں رات گئے پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شہر میں سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں کیا گیا۔
کراچی کے ضلع ایسٹ میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے رینجرز اور پولیس کی جانب سے کومبنگ آپریشن کیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں میں داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے متعدد گھروں کی تلاشی لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افراد کی
پڑھیں:
لسبیلہ : ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق
—فائل فوٹولسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کے مقام پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کار گوادر سے کراچی جارہی تھی جبکہ ٹرک کراچی سے گوادر کی طرف جارہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختون خوا اور پنجگور سے ہے۔
راولپنڈی کے علاقے روات میں چیک بیلی روڈ پر کار اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔