کرم:شدت پسندوں نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ مسمار کردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
وسطی کرم کے علاقے مرغان کوٹکی میں شدت پسندوں نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو مسمار کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔ پولیس کے مطابق، چند روز قبل اس چیک پوسٹ کو عارضی طور پر خالی کر دیا گیا تھا۔ویڈیو میں شدت پسندوں کو خالی چیک پوسٹ کو مسمار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، شدت پسندوں نے پاکستانی پرچم کو اتار کر اپنی جھنڈا بھی پہاڑی پر لگا دیا۔پولیس کے مطابق چیک پوسٹ کو لوٹ کر آگ لگا دی گئی تھی، جس کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ چیک پوسٹ لوٹنے اور جلانے کے الزام میں دس سے زائد افراد کو پکڑ لیا گیا ۔سماجی رہنما مسرت بنگش نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اورکزئی اور خیبر سے ملحقہ وسطی کرم میں شدت پسندوں کی موجودگی اور ایسے واقعات نے پورے ضلع کی عوام کو یرغمال بنا لیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغانستان اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے شدت پسندوں کو نکال کر محصور عوام کے لئے راستے کھولے جائیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیک پوسٹ کو
پڑھیں:
برطانیہ : ٹرین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین پر تیز دھار آلے سے کیے گئے حملے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ واقعے کے فوراً بعد ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
حملے کے بعد متعدد مسافروں کو متبادل بسوں کے ذریعے لندن منتقل کیا گیا، جبکہ کیمرج شائر پولیس نے اس واقعے کو “بڑا حادثہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران بھی تحقیقات میں معاونت کر رہے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص کو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی میں بھاگتے اور چیختے دیکھا گیا، “ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو”، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گر گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے “انتہائی افسوسناک اور خوفناک” قرار دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، تاہم فی الحال حملے کی وجوہات سے متعلق کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔