بھارت میں ہوئی ایک ایسی شادی؛ آدھی رسومات ہال تو آدھی پولیس اسٹیشن میں
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بھارت میں ہونے والے ایک منفرد اور دلچسپ واقعے میں جوڑے کی شادی کی تقریب شروع تو روایتی انداز میں ہوئی لیکن ایسا کچھ ہوا کہ بقیہ رسومات تھانے میں ادا کرنا پڑیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سورت شہر میں پیش آیا۔ جہاں شادی کی ایک تقریب جاری تھی اور جیسے ہی دلہا پھولوں کا ہار دلہن کے گلے میں ڈالنے لگا، ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
یہ ہنگامہ شادی کا کھانا ختم ہوجانے کے باعث ہوا یہاں تک کہ معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ دلہا کے خاندان والوں نے کھانے ختم ہونے پر شادی ہی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
دلہا اور دلہن کی التجائیں بھی کسی کام نہیں آئی ۔ چار و ناچار دولہا اور دلہن نے پولیس کو فون کیا اور صورت حال بتائی۔
پولیس نے تصفیے کی کوشش میں ناکامی پر سب کو تھانے بلالیا۔ دلہا اور دلہن تیار تھے اس لیے تھانے میں ہی شادی کی بقیہ رسومات ادا کروا دیں۔
دلہا کے ناراض اہل خانہ غصے میں تھانے سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں دلہا اپنی دلہن کو لے کر گھر والوں کو منانے تھانے سے روانہ ہوگیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
فوٹو بشکریہ رپورٹرخیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے۔
بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔
ریجنل پولیس افسر کے مطابق دہشت گردوں نے میریان تھانے پر حملہ کیا جسے 20 منٹ میں ناکام بنادیا گیا۔ میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
اسلام آباد پاکستان کا طالبان حکومت سے تحریک...
آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا۔
دہشت گردوں کے ساتھی ہلاک اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے جبکہ حملے میں 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کرک کے گرگری تھانے پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم اس دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کو تھانے کے قریب نہیں آنے دیا گیا۔