Islam Times:
2025-06-09@13:34:02 GMT

کرک میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم اور پولیس پر فائرنگ کردی

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

کرک میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم اور پولیس پر فائرنگ کردی

حملے کے بعد پولیس اور شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، مسلح افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرک کے علاقے سرکی لواغر میں مسلح افراد نے پولیس اور پولیو ٹیموں پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حملے کے بعد پولیس اور شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، مسلح افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی بھاری فائرنگ کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ ہونے ہوگئی ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع کی طرف روانہ کردی گئی ہے جس کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی اور دو طرفہ ہوئے کسی بھی نقصان کا معلوم ہوسکے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسلح افراد نے

پڑھیں:

کچہ کے علاقے میں پولیس کا کامیاب آپریشن، صادق آباد اور بھونگ سے اغوا ہونے والے 5 مغوی بازیاب

رحیم یار خان پولیس نے کچہ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا، جبکہ 2 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، صادق آباد اور بھونگ سے اغوا کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے کچہ کے علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کیا، جس کے دوران فریقین میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آپریشن کے نتیجے میں نعیم سومرہ، کامران شیخ، عرفان لنگاہ، شہباز شیخ اور عبدالستار کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی افراد کو چند روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی سے اغوا خاتون اور تین بچے رحیم یار خان سے بازیاب

ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی کے مطابق کارروائی کے دوران اغوا کاروں کے دو سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، نائٹ ویژن گاگلز، لانگ رینج ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے یہ کامیاب آپریشن مکمل کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی اور سہولت کاروں کی گرفتاری پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں خونی واردات: سوئے ہوئے باپ اور دو بیٹوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
  • راولپنڈی: گھر میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کا واقعہ، باپ اور 2 بیٹے جاں بحق
  • جنوبی وزیرستان: گاڑی پر فائرنگ، 2 بچے زخمی
  • تربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی
  • یوکرین پر بڑا روسی حملہ، پانچ افراد ہلاک،۔متعدد زخمی
  • تربت: زامران میں گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • کراچی، سول اسپتال میں کیماڑی پولیس کا چھاپہ، زخمی حالت میں 2 ملزمان گرفتار
  • کچہ کے علاقے میں پولیس کا کامیاب آپریشن، صادق آباد اور بھونگ سے اغوا ہونے والے 5 مغوی بازیاب
  • اورنگی ٹاؤن کرسچن قبرستان کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
  • بنوں میں گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق