فوج ہماری ہےاورقوم متحد ہوکرفوج کےپیچھےکھڑی ہو، بانی پی ٹی آئی کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کےوکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی نے پیغام دیاکہ فوج ہماری ہےاورقوم متحد ہوکرفوج کےپیچھےکھڑی ہو، بانی نےخط میں لکھاجوحکم عدولی ہوتی ہےاس کا نزلہ اسٹیبلشمینٹ پرگررہا ہے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری نےروالپنڈی میں اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایس او پیزکے تحت فیملی اور وکلاء کی ملاقات کرائی گئی،بشریٰ بی بی کی ملاقات بانی سےنہیں کرائی گئی،اس کی مذمت کرتےہیں،عدالتی احکامات کےباوجودبشریٰ بی بی کی ملاقات نہیں کرائی گی۔بانی پی ٹی آئی کےوکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے،اس قسم کی حرکتوں سےکسی کا بھلا نہیں ہوتا۔قانون کے مطابق بھی بشریٰ بی بی کو ملاقات کی اجازت ہے،اس حکومت نے ہماری خواتین کارکنوں کوہراساں کیا گیا،پولیس گردی اوراب جیل گردی کی جارہی ہے۔
پنجاب میں بیوروکریسی بااختیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی کوئی نہیں سنتا:رکن اسمبلی وسیم قادر
فیصل چودھری کا بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے کا کہنا تھا کہ بانی نےخط میں لکھاجوحکم عدولی ہوتی ہےاس کا نزلہ اسٹیبلشمینٹ پرگررہا ہے،کچھ ایسےلوگ ہیں جوملک میں سیاسی عدم استحکام ختم نہیں ہونےدےرہے،بانی نےپیغام دیاکہ فوج ہماری ہےاورقوم متحد ہوکرفوج کےپیچھےکھڑی ہو،کل جوپالیسی تبدیلی کی بات کی گئی،آج اس کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوعوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا،8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے،آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا اختجاج ریکارڈ کرائیں گے،عالیہ حمزہ نےمنیار پاکستان میں جلسےکی درخواست دی لیکن اجازت نہیں ملی،پنجاب حکومت اور ان کی پراکسیزہمیں چلنے نہیں دے رہے۔
یو ایس ایڈ کیا کرتا ہے اور ٹرمپ اور مسک اسے ختم کیوں کرنا چاہتے ہیں؟
سابق وزیراعظم کےوکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے ہمیں اچھا رسپانس مل رہا ہے،ہر کسی کو اپنی ناک سے پیچھے دیکھنا ہوگا،بانی نےخط لکھ کرابتداءکردی ہے،چاہتےہیں ملک کی خاطراس کاموثرجواب آئے،پاکستان میں پیکا لگا کرمیڈیا کا گلہ گھونٹا جارہا ہے،چاہتےہیں پاکستان میں ہر خاص عام کو فئیر ٹرائل کا موقع ملے،چاہتے ہیں عدالتوں کے احکامات کا احترام ہو۔عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی حالات گھٹنوں پر آچکی ہے،سیاسی قوتوں نےجعلی فارم پر حکومت کو قبول کیا،پیپلز پارٹی اورن لیگ موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ہیں،نوازشریف میں جمہوری اقدار ہے تو حکومت کوچھوڑیں،شفاف الیکشن میں آئیں،26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی ترمیم ہے۔
رانی پور: کمسن ملازمہ قتل کیس، مقتولہ کی ماں نے ملزمان سے صلح کرلی
بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے خط لکھ دیا ہے تاکہ بنیادی مسائل کو حل کیا جائے،جمہوری قوتوں نے اپنی قدر کھو دی ہے،موجودہ سیاسی قوتیں سیاسی عمل کا مظاہرہ نہیں کررہی،سیاسی قوتیں اپنے کردار سے ثابت کریں کہ وہ سیاسی ہیں،2024 کا انتحاب جعلی اس کو ختم کرنا ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان وکیل فیصل چودھری نےروالپنڈی میں اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہمارے نہتےلوگوں پرگولیاں چلائی گی نیوٹرل امپائراس کی تحقیقات کریں،ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں دیتے،اس میں گھبرانے کی بات نہیں،محسن نقوی کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
ملٹی نیشنل میری ٹائم ایکسرسائز "امن 2025" اور پہلے "امن ڈائیلاگ" کی میڈیا بریفنگ کا کراچی میں انعقاد
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کے فیصل چودھری کا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں
پڑھیں:
تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے دوران آپریشن سے خواتین کی شرح اموات بڑھی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ’’ماں رہے سلامت‘‘ کے عنوان سےفیملی پلاننگ سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔
فیملی پلاننگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ ملک میں سب سے آگے ہے، ہم نے ماں اور بچے کی صحت کے لیے بہت سے قوانین بنائے ہیں۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ آپریشن سے بچوں کی پیدائش سے خواتین کی شرح اموات بڑھی ہے، ہم اس پر کام کررہے ہیں اور بہت جلد آپ کو اس کے نتائج نظر آئیں گے۔
افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا۔
مزید :