پنجاب میں بیوروکریسی بااختیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی کوئی نہیں سنتا:رکن اسمبلی وسیم قادر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )رکن قائمہ کمیٹی وسیم قادر پنجاب کی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، کہا کہ پنجاب میں آئی جی، آر پی او اور ڈی پی او تو دور کی بات ہے، ایس ایچ او بھی بات تک نہیں سنتے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا محمد افضل کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔وسیم قادر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیورو کریسی بااختیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی کوئی نہیں سنتا۔ سندھ اور کے پی کے میں بیوروکریسی ارکان پارلیمنٹ کی کم از کم بات تو عزت سے سنتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن رضا حیات ہراج مسلم لیگ ن کے رکن سید سمیع الحسن گیلانی پر برس پڑے۔ رضا حیات ہراج نے کہا کہ کیا زمینوں پر قبضے کرانا ارکان پارلیمنٹ کا استحقاق ہے؟ دو چار ایکڑ کا نہیںسینکڑوں ایکڑ زمین پر قبضے کا معاملہ ہے۔
ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ پولیس کو یہاں بلا کر دباو ڈال کر کر زمینوں پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
عامر ڈوگر نے کہا کیا کسی کمیٹی رکن کو زمینوں پر قبضے کےلئے استعمال کرنے کی اجازت دینی چاہئے؟
فوج ہماری ہےاورقوم متحد ہوکرفوج کےپیچھےکھڑی ہو، بانی پی ٹی آئی کا پیغام
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ارکان پارلیمنٹ
پڑھیں:
وزیراعظم نے اسلام آبا میں قبضہ مافیا کیخلاف تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی
وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں زمینوں کی جعلی ٹرانسفر اور قبضہ کرنے والے مافیا کیخلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی۔ 7 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈپٹی کمشنراسلام آباد کریں گے۔
آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے اور وفاقی پولیس کا ایک ایک افسر جے آئی ٹی کارکن ہوگا۔ پاک بحریہ کا ایک نمائندہ اور ایک فرانزک ماہر بھی ٹیم میں شامل کیا جائےگا۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم زمینوں مبینہ طورجعلی ٹرانسفرزکےمعاملےکی تحقیقات کرکے ملوث عناصر کا تعین کرےگی۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی 7 روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ اسلام آباد میں زمینوں کی جعلی کاغذات پرٹرانسفرکے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھا گیا ت