سندھ پولیس میں بھرتی کے خواہشتمند افراد کے لیے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
وزیر داخلہ سندھ ضیا النجار نے سندھ پولیس میں بھرتی کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنادی۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا النجار کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس میں 50 ہزار نئے اہلکار بھرتی کرنے جارہے ہیں، لاڑکانہ میں ون فائیو کی جگہ ذوالفقار فورس بنائی جارہی ہے جنہیں 50 موٹر سائیکلیں بھی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں واضح کمی آئی ہے، بالائی سندھ کے حوالے سے احکامات دے چکا ہوں جلد تبدیلی نظر آئے گی۔ضیا النجار نے کہا کہ شکارپور سے کندھ کوٹ اور سی پیک روڈ گھوٹکی پر دن رات ٹریفک کی روانی جاری ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ لاڑکانہ آنے کا مقصد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا، ایس ایس پیز کو کہہ دیا ہے ان کے معاملات میں سیاسی مداخلت نہیں ہوگی جن کے پاس غیرضروری پولیس اہلکار ہیں وہ واپس لیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچے کے اضلاع کو مزید فنڈز فراہمی کا پلان ہے، ڈاکوؤں کو مارا جائے، گرفتار کیا جائے تو وہ بھی تخریبی کارروائیاں تیز کرتے ہیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم کچے کے ڈاکوؤں سے گھبرانے والے نہیں، ایک ماہ میں ہائی وے پولیس کو شروع کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تربت: وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن وقار اور جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت
تربت(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی تربت میں فرنٹیئر کور ساؤتھ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے اور شہید جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان نے ضلع کیچ میں شہید کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی شریک ہوئے، انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد و خان محمد اور سپاہی محمد ظہور کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز نے شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور شہداء کے جسد خاکی کو کندھا دیا۔
وفاقی وزیر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں نے فرض کی راہ میں قیمتی جانیں نچھاور کر کے اعلیٰ مثال قائم کی، قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کا قرض نہیں اتار سکتی، شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء اور ان کے عظیم خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں، قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔
Post Views: 3