کیا پاکستان اسرائیلی قید سے رہا ہونیوالے فلسطینیوں کو ملک میں رکھے گا، حماس کا بڑا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے پاکستان کو بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے 15 فلسطینی پاکستان آئیں گے اور حکومت نے میزبانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
حماس کے ترجمان خالد قدومی نے بتایا کہ اسرائیل نے اب تک 180 قیدیوں کو رہا کردیا ہے، جن میں سے متعدد کو مصر اور دیگر مسلمان ممالک منتقل کردیا گیا، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اسرائیل کی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔
خالد قدومی کا کہنا تھا کہ ہمیں سرکاری سطح پر تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان نے 15 قیدیوں کی میزبانی پر اتفاق کرلیا ہے، اس کے لیے ہم پاکستان کی حکومت، عوام اور پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کے شکرگزار ہیں۔
حکومت پاکستان نے اس حوالے سے باضابطہ کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن پاکستان ہمیشہ فلسطین کے شہریوں اور تنازع میں ان کے ساتھ سفارتی سطح پر حمایت کرتا آیا ہے۔
پاکستان نے اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی غزہ جنگ کے دوران غزہ کے شہریوں کے لیے کئی کھیپ امداد بھیجی تھی اور پاکستان کے عوام کی جانب سے عطیات دیے گئےتھے۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ان رپورٹس کے بعد ہوئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ 99 فسلطینیوں کو مصر بھیج دیا گیا ہے اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں مزید 263 فلسطینیوں کی رہائی کا امکان ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کی رہائی اور غزہ سے اسرائیلی فوج کی مکمل واپسی شامل ہے۔
حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ ہم فلسطین کے ساتھ اپنے عزم سے جڑے ہوئے ہیں اور ہم پاکستان کے عوام اور قیادت کا شکرگزار ہیں جنہوں نے ہماری حمایت جار رکھی اور تعاون کیا۔
خیال رہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں 47 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں زخمی اور بے گھر ہوگئے تھے، غزہ کی پٹی کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔
حماس اور اسرائیل نے تقریباً 15 ماہ کی طویل جنگ کے بعد گزشتہ ماہ قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اس کے بعد بے گھر ہونے والے فلسطینی غزہ میں اپنے گھروں کو لوٹے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حماس کے
پڑھیں:
حماس نے غزہ امن معاہدےکے تحت مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالےکردیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت تبادلے کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے مزید تین یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کو سپرد کر دیں۔ ریڈ کراس نے بھی اسرائیلی فوج کو یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد انہیں شناخت کے عمل کے لیے تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا۔
یہ وہی سلسلہ ہے جس کے تحت حماس پہلے ہی 17 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر چکی تھی، اور تازہ اقدام کے بعد کل بیس لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی آٹھ یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں جنہیں ابھی واپس نہیں کیا گیا۔
اس تبادلے کے عمل کو انسانی اور ڈپلومیٹک کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ دونوں اطراف کی جانب سے یرغمالیوں کی شناخت اور ان کے رشتہ داروں تک لاشوں کی حوالگی کے طریقہ کار پر مزید تعاون جاری رکھا جا رہا ہے۔