Daily Sub News:
2025-04-25@02:38:21 GMT

روس میں میئر اپنے ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

روس میں میئر اپنے ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا

روس میں میئر اپنے ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز

ماسکو (آئی پی ایس )روسی شہر بیریزوسکی کے میئر حیران کن طور پر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایک ایسے امیدوار سے ہار گئے جو ان کے ذاتی ڈرائیور کی بیوی تھیں جن کا نام یولیا مسلاکووا ہے۔
روسی علاقے Sverdlovsk کے بیریزوسکی شہر میں میئر الیکشن کے نتائج نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ابھی شہر کے میئر یوگینی پستوو ہیں، جو مسلسل چوتھی بار میئر کے عہدے پر فائز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کیخلاف ولادیمیر پوتن کی سیاسی پارٹی یونائیٹڈ رشیا کی رکن یولیا کو کھڑا کیا گیا تھا جو ان کے ذاتی ڈرائیور کی بیوی بھی ہیں۔
کسی کو بھی امید نہیں تھی کہ یولیا مسلاکووا میئر کا انتخاب جیت جائیں گی۔ خود یولیا نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں انتخابی فارمیلٹی کو پورا کرنے کیلئے پستوو کیخلاف کھڑا کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ نتائج کے بعد اب وہ میئر کے عہدے کا حلف اٹھانے سے بچنے کے لیے ان کے بس میں جو کچھ ہوسکتا ہے کر رہی ہیں۔
بہت سے دوسرے شہروں کی طرح بیریزوسکی میں بھی میئر کا انتخاب براہ راست عوام کے ذریعے نہیں ہوتا بلکہ انتخابی کمیٹی کی تجویز پر نائبین کے ذریعے ہوتا ہے۔ نائبین عام طور پر مختلف مقامی اور علاقائی حکام کے نمائندے ہوتے ہیں۔اس سال نائبین نے مبینہ طور پر سلیکشن کمیٹی سے مزید متبادل امیدواروں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دینے کو کہا تھا لیکن انہیں صرف دو ہی آپشنز پیش کیے گئے، میئر پستوو اور بیریزوسکی انتظامیہ کے انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ یولیا مسلاکووا جو میئر کے ذاتی ڈرائیور کی اہلیہ بھی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈرائیور کی بیوی

پڑھیں:

ایک ہی اداکار کیساتھ ماں، بہن، بیوی اور محبوبہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ

بھارتی سنیما کی رنگین اور وسیع دنیا میں بے شمار اداکار جوڑیوں نے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔

شیو جی گنیسن اور سروجادیوی، شاہ رخ خان اور کاجول، امیتابھ بچن اور جیا بچن جیسے مشہور جوڑوں نے فلمی دنیا میں یادگار فلمیں پیش کی ہیں۔

تاہم ان میں سے زیادہ تر نے چند فلموں میں ہی ایک ساتھ کام کیا، لیکن ایک جوڑا ایسا بھی ہے جس نے اپنی ایک ساتھ فلموں کی تعداد اور مقبولیت کے اعتبار سے باقی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ اعزاز ملیالم سنیما کے لیجنڈری اداکار پریم نذیر اور اداکارہ شیلا (جنہیں پیار سے ’سیمی شیلا‘ کہا جاتا ہے) کو حاصل ہے۔

اس جوڑی نے ایک ساتھ حیران کن طور پر130 فلموں میں کام کیا اور اس انوکھے کارنامے نے انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں جگہ دلائی۔

شیلا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز تمل فلم انڈسٹری سے کیا، جہاں انہوں نے 1962 میں لیجنڈری اداکار ایم جی رام چندرن کے ساتھ فلم ‘پاسم’ میں ڈیبیو کیا۔

اسی عرصے میں انہیں پہلی مرتبہ ملیالم فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی، جو ان کے شاندار فلمی سفر کی شروعات ثابت ہوئی۔

پریم نذیر کے ساتھ ان کی پیشہ ورانہ شراکت نے ملیالم سنیما کو ایک نئی شناخت دی، دونوں نے مختلف کرداروں میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل اداکاری کی۔

فلموں میں پریم نذیر کے ساتھ شیلا کبھی محبوبہ، کبھی بیوی، کبھی بہن اور حتیٰ کہ ماں کے روپ میں بھی نظر آئیں۔

شیلا کی اداکاری کی صلاحیت کا ایک حیرت انگیز مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک ہی دن میں انہوں نے 4 مختلف فلموں کی شوٹنگز کیں، جو تمام چنئی میں ہوئیں۔

انہوں نے صبح کے وقت پریم نذیر کی محبوبہ، دوپہر میں بیوی، شام میں بہن اور رات کو ماں کا کردار ادا کیا، ان تمام مناظر کے درمیان صرف 2، 2 گھنٹے کا وقفہ تھا، یہ آج بھی بھارتی سنیما کی تاریخ میں ایک انوکھا واقعہ مانا جاتا ہے۔

شیلا نے 1983 میں فلمی دنیا کو خیر باد کہا، لیکن اس وقت تک وہ ساؤتھ انڈیا کی سب سے قابلِ احترام اور کامیاب اداکاراؤں میں شمار ہونے لگی تھیں۔
پریم نذیر جنہوں نے 700 سے زائد فلموں میں کام کر کے ایک ناقابلِ یقین ریکارڈ قائم کیا، 1989 میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے، بعد از مرگ انہیں پدما بھوشن کے اعزاز سے نوازا گیا۔

شیلا اور پریم نذیر کی جوڑی بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے والے جوڑے کا منفرد اعزاز رکھتی ہے۔

ان کا یہ لازوال اشتراک آج بھی فنکاروں اور فلم بینوں کے لیے ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے، جو سنیما کے سنہری دور کی علامت بھی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • شکی مزاج شریکِ حیات کے ساتھ زندگی عذاب
  • ہم جنس پرست ہالی ووڈ اداکارہ نے ساتھی اداکارہ سے شادی کرلی
  • ایک ہی اداکار کیساتھ ماں، بہن، بیوی اور محبوبہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ
  • آئین پاکستان 90 روز میں جنرل الیکشن کا کہتا ہے کیا وہ کرائے گئے؟
  • صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب
  • وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب پر فیصلہ ہو چکا، حتمی فیصلہ جاری نہیں کرینگے:چیف الیکشن کمشنر
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب؛ فیصلہ ہوچکا، فائنل آرڈر پاس نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
  • پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذاتی سیڈ فارمز خانیوال میں گندم کی کٹائی کا باقاعدہ آغاز
  • نیئر اعجاز کا بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کے ذکر پر دو ٹوک مؤقف