جماعت اسلامی اور پی پی کراچی کیلیے ملکر کام کرینگے، مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی مشترکہ اعلان کرتے ہیں کراچی کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے، وفاق کے ساتھ ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا ہے، حافظ نعیم الرحمان شہر کی توانا آواز ہیں تو بلاول موثر آواز کے حامل ہیں، دونوں مل کر آواز اٹھائیں گے تو وفاقی حکومت کو ہماری بات سننی پڑے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز جناح ٹاؤن میں جگر مراد آبادی روڈ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلیے سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مل کر کام کرنا ہوگا، ہر سیاسی جماعت کا ہدف عوام کی خدمت ہونا چاہیے اور ہم اس سوچ کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، اختیارات کا رونا رونے والوں نے شہر کو بہت نقصان پہنچایا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کی بہتری کیلیے خود پہلا قدم بڑھائے گی، ہمارے کارکنان اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے مل کر پہل کی ہے، اتحاد بین الکراچی کی مثال قائم کی جارہی ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کیلیے یہ اچھی سوچ ہے کہ جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے دوست اور تنظیمی عہدیدار اپنے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر یہاں موجود ہیں۔ ہم نے کل دعوت ملنے کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہم چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع صاحب کے مہمان بنیں گے، انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان فلسطین کے مسئلے پر چیئرمین بلاول زرداری سے بات کرنے آئے تھے، کراچی میں گیس اور بجلی کے شدید مسائل ہیں جن پر وفاقی حکومت کو سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا، ہم آج یہ مشترکہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کیلیے مل کر چلیں گے، ہمارے نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں، ہر سیاسی جماعت کا اپنا منشور ہے۔ آج یہاں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور جناح ٹاؤن ساتھ بیٹھے ہیں، ہم نے طے کیا ہے کہ شہر میں کسی بھی جگہ تجاوزات قائم نہیں ہونے دیں گے۔ شہر کے مسائل کے حل کیلیے ہر سیاسی جماعت کو ساتھ لے کر چلیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انتظامی اور مالی معاملات کو شفاف بنایا جا رہا ہے جس کے تحت ایک جدید اور موثر سیپ سسٹم تشکیل دیا ہے اور درست ڈیجیٹل طریقہ کار اپنا کر ادارے نے جعلی بھرتیاں روکی ہیں، اس کے علاوہ بھی مزید اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بلدیاتی خدمات کی ادائیگی کا عمل موثر بنایا جاسکے۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، جناح ٹاؤن کے چیئرمین رضوان عبدالسمیع، سٹی کونسل کے رکن جمن دروان اور دیگر بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی میئر کراچی جناح ٹاو ن نے کہا کہ کراچی کی
پڑھیں:
میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے میاں اظہر مرحوم کی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے حماد اظہر سے ملاقات کی۔
اُنہوں نے دورانِ ملاقات حماد اظہر سے ان کے والد میاں اظہر کی وفات پر تعزیت کی اور مغفرت کے لیے دعائے فاتحہ کی۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
امیر جماعتِ اسلامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں اظہر مرحوم ہمارے بزرگ تھے، جماعت اسلامی سے میاں اظہر مرحوم کا بہت پرانا تعلق تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میاں اظہر مرحوم کا قاضی حسین احمد صاحب سے بھی ذاتی تعلق تھا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں گریٹر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، چیزیں طے کرنا پڑیں گی، آئین و قانون کو سامنے رکھنا پڑے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ سب کو آئین کے فریم ورک میں رہ کرکام کرنا ہوگا، بیٹھ کر طے کرنا ہوگا ملک نے ایسے ہی چلنا ہے یا بہتری کی طرف جانا ہے۔