قذافی اسٹیڈیم کے سکیورٹی آڈٹ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے قذافی اسٹیڈیم کے سکیورٹی آڈٹ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی قذافی اسٹیڈیم، اطراف، چیکنگ پوائنٹس اور پارکنگ ایریا کا تفصیلی سکیورٹی آڈٹ کرے گی ، خصوصی کمیٹی قذافی اسٹیڈیم میں عوامی سٹنگ ایریا اور سرویلنس سسٹم کا بھی سکیورٹی آڈٹ کریگی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ایس ایس پی سپیشل برانچ سکیورٹی آڈٹ کمیٹی کے سربراہ ہونگے، کمیٹی میں ایس ایس پی آپریشنز لاہور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور، انٹیلی جنس بیورو، ملٹری انٹیلی جنس، انٹر سروسز انٹیلی جنس کے سینئر افسران اور ڈائریکٹر سکیورٹی پی سی بی شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی آڈٹ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ گزشتہ روز صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم انٹیلی جنس
پڑھیں:
ڈاکٹر محمد طفیل جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی 4 سالہ مدت 28 جولائی کو ختم ہوگی۔ ڈاکٹر عراقی نے اس مدت سے قبل 3 برس جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کی ذمے داریاں بھی سنبھالی تھیں وہ مجموعی طور پر 7 برس تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کو جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وہ 28 جولائی سے یہ نئی ذمے داری سنبھالیں گے۔ جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی 4 سالہ مدت 28 جولائی کو ختم ہوگی۔ ڈاکٹر عراقی نے اس مدت سے قبل 3 برس جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کی ذمہ داریاں بھی سنبھالی تھیں وہ مجموعی طور پر 7 برس تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔