دل ایک پر ہی آتا ہے اور بابر اعظم پر کرش ہے، اداکارہ دعا زہرہ کا بڑا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دعا زہرہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرکٹ بہت پسند ہے ان کا کہنا ہے کہ دل ایک پر ہی آتا ہے اور بابر اعظم پر کرش ہے۔
ڈرامہ سیریل "دوریاں" اور "بےرنگ" میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی دعا زہرہ نے حال ہی میں پروگرام "دی نائٹ شو ود ایاز سموں" میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی، کرکٹ اور اپنے کرش سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور اس میں خوش ہیں، کیونکہ وہ "ڈائریکٹ نکاح" پر یقین رکھتی ہیں۔ اپنے ممکنہ شریکِ حیات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کے ساتھ ایماندار ہو، جھوٹ نہ بولے اور کچھ نہ چھپائے۔
مالی حیثیت کے حوالے سے دعا زہرہ نے واضح کیا کہ "اگر وہ ایک جوڑے میں لے جائے گا تو میں کما لوں گی"۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی پرواہ نہیں کہ لڑکا امیر ہو یا نہیں، بس وہ ان کے ساتھ اچھا لگے اور مخلص ہو۔
سوشل میڈیا اور اداکاری کے فرق پر بات کرتے ہوئے دعا زہرہ نے کہا کہ "سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کے لیے سب کچھ خود کرنا پڑتا ہے، لائٹس سیٹ کرنی ہوتی ہیں، لیکن ڈراموں میں سب کچھ پہلے سے موجود ہوتا ہے، بس ڈائیلاگ بولنے ہوتے ہیں"۔
آخر میں انہوں نے اپنی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میری دعا ہے کہ میں اپنی والدہ کی تمام خواہشات پوری کر سکوں"۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہےتاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل چکی ہیں جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید ہوا دی ہے۔
ہما قریشی اور رچیت سنگھ کی منگنی کی خبر اُس وقت مزید پھیل گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘
خیال رہے کہ رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔