حکومت معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں: نوازشریف
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایم پی اے، پارلیمانی سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ضیاء اللہ شاہ نے صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضیاء اللہ شاہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ایک سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ملک کی معاشی، اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے بالخصوص مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔ نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں معاشی، اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نے میاں محمد نواز شریف کو (ن) لیگ کے دور حکومت میں راولپنڈی کی تعمیر و ترقی اور میگا پروجیکٹس مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ راولپنڈی کل بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ تھا اور آج بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے۔ ضیاء اللہ شاہ نے نواز شریف کو سجان سنگھ کی بلڈنگ کو قومی ورثہ قرار دینے، بلڈنگ کی تزئین و آرائش، راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بالخصوص زچہ بچہ سنٹر، ٹی بی ہسپتال کی تعمیر مکمل کرکے عوام کو صحت کی سہولیات کی فوری فراہمی کی درخواست کی۔ نواز شریف نے تمام مطالبات منظور کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
کوئٹہ جیل فائل فوٹوبلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔
حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔