یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور انداز میں منایا جارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور انداز میں منایا جارہا ہے، ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔
گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لے وطن عزیر پاکستان کے ہر گلی، ہر شہر اور کوچے سے صدائے آزادی کشمیر گزشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی بلند ہوں گی۔
بھارتی جبر و استبداد اور محکوم کشمیریوں کے حق آزادی کے لیے جلسے، جلوسوں اور ریلیوں میں مسئلہ کشمیر پر ریاست پاکستان کے غیر متزلزل موئقف کو اجاگر کیا جائے گا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک سے باہر امریکا، یورپ، مشرق وسطیٰ اور آسٹریلیا میں بھی مظلوم و معصوم کشمیریوں پر جاری بھارتی غاصبانہ قبضے اور سفاکانہ اقدامات کے خلاف بھی صدائے جق آزادی کشمیر بلند کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیرپرحکومت کی جانب سے آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے اظہارِ تشکر کے پوسٹرز لگا دیے گئے جس پر وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم آزاد کشمیرکی تصاویر آویزاں ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یوم یکجہتی کشمیر
پڑھیں:
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، یکجہتی کا اظہار
وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، فوٹو پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کو دہرایا۔
آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان نے تمام سفارتی فورمز پر ایران کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی قیادت کے بحران کےدوران کردار جنگ بندی کےفیصلے کو سراہا، وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔
ایرانی صدر پزشکیان نے حالیہ بحران کے دوران ایران کے لیے پاکستان کی مضبوط سفارتی حمایت کو سراہا، پاکستان کے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔