ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ پرویز احمد اور دیگر حریت رہنمائوں، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی اور پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ اور پاسبان حریت کے زیراہتمام مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ پرویز احمد اور دیگر حریت رہنمائوں، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی اور پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر نے کی۔ ریلی میں نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بھارت کے خلاف اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ دریں اثناء یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں سے نوجوان بائیکرز کی ریلی کوہالہ پہنچ گئی۔ لاہور اور دیگر شہروں سے سو سے زائد بائیکرز کے کوہالہ پہنچنے پر الپائن کلب کے صدر نثار احمد شائق اور چیئرمین پاسبان حریت جموں و کشمیر عزیر احمد غزالی نے ان کا استقبال کیا۔ کشمیر یونائیٹڈ مومنٹ کے رہنما صہیب کشمیری، سماجی رہنما مہتاب اشرف، اسٹنٹ کمشنر دھیر کوٹ، اسسٹنٹ کمشنر گلیات اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بائیکرز ریلی کی قیادت ناصر شاہ، خالد چیمہ اور راجہ عبد الواحد ایڈووکیٹ کر رہے تھے۔ بعد میں بائیکرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے کوہالہ پل سے پیدل مارچ کیا۔ ریلی میں شریک شہریوں نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے۔ انہوں نے آزادی کشمیر کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ راجہ نثار احمد شائق نے اس موقع پر کہا ہم ینگ بائیکرز ایسوسی ایشن کے صدر اور ان کے ساتھ آنے والے بائیکرز کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی یقینی طور پر ہمارے لیے حوصلے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مملکتِ خداداد پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور عقیدت و محبت رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عزیر احمد غزالی پاسبان حریت اور دیگر کشمیر کے

پڑھیں:

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے قبضے کا ماڈل دہرا رہا ہے، آل پارٹیز حریت کانفرنس

آل پارٹیز حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و جبر پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسرائیلی طرز کے قبضے کا ماڈل دہرا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود کشمیری بھارت کے خلاف برسرپیکار

آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی طرز کے قبضے کا ماڈل دہرا رہا ہے، جس کے تحت قتل و غارت، گرفتاریوں، گھروں کی مسماری، جائیدادوں کی ضبطی اور سرکاری ملازمین کی جبری برطرفیوں کے ساتھ ساتھ آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی گھناؤنی کوششیں جاری ہیں۔

حریت کانفرنس نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کرے اور کشمیر تنازع کے منصفانہ حل کو یقینی بنائے، جس کا تعین اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہو۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد 631 غیر مقامی افراد کو زمین کی منتقلی، آبادیاتی تبدیلی کے خدشات میں اضافہ

دوسری جانب نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اگست 2019 سے اب تک 631 غیر مقامی افراد کو مقبوضہ علاقے میں زمین دی جاچکی ہے، جس سے مقبوضہ خطے کی آبادیاتی شناخت تبدیل کرنے کے خدشات مزید گہرا گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں

یہ انکشاف اس بات کی تازہ ترین تصدیق ہے کہ پانچ اگست 2019 کے متنازع آئینی اقدامات کے بعد سے غیر مقامی افراد کو زمین کے منتقل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت بیرونی افراد کو پہلی بار کشمیر میں جائیداد خریدنے کی اجازت دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت حریت کانفرنس عبدالرشید منہاس مقبوضہ کشمیر

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو واپس لایا جائے، محبوبہ مفتی
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • اقوام متحدہ، یورپی یونین، اوآئی سی سے کشمیری حریت رہنمائوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • قاضی احمد: بے امنی میں اضافہ سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی ریلی
  • بی جے پی حکومت کشمیری صحافیوں کو خاموش کرانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے‘ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا‘ پاکستانی مندوب
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے قبضے کا ماڈل دہرا رہا ہے، آل پارٹیز حریت کانفرنس
  • مقبوضہ کشمیر، 05 اگست 2019ء سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی