پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
جیو نیوز کے مطابق پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف خطاب کریں گے۔
گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دلوانے کے لے وطن عزیر پاکستان کے ہر گلی، ہر شہر اور کوچے سے صدائے آزادی کشمیر گزشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی بلند ہوں گی۔
انگریزی زبان میں لکھی گئی نظموں کی کتاب”ورگوٹیلز Virgo Tales ” کی 11سالہ پاکستانی مصنفہ
بھارتی جبر و استبداد اور محکوم کشمیریوں کے حق آزادی کے لیے جلسے، جلوسوں اور ریلیوں میں مسئلہ کشمیر پر ریاست پاکستان کے غیر متزلزل موئقف کو اجاگر کیا جائے گا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان سے باہر امریکا، یورپ، مشرق وسطی اور آسٹریلیا میں بھی مظلوم و معصوم کشمیریوں پر جاری بھارتی غاصبانہ قبضے اور سفاکانہ اقدامات کے خلاف بھی صدائے جق آزادی کشمیر بلند کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیرپرحکومت کی جانب سے آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
چنار سپر لیگ سیزن 7 کی تیاریوں کے سلسلہ میں کٹ لانچنگ تقریب کا انعقاد
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے اظہارِ تشکر کے پوسٹرز لگا دیے گئے جس پر وزیراعظم شہبازشریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر،وزیراعظم آزادکشمیرکی تصاویر آویزاں ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: یوم یکجہتی کشمیر
پڑھیں:
ملی یکجہتی کونسل کا قومی مشاورتی اجلاس
اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چئیرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس

اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس اسلامی تحریک کی میزبانی اور کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کے زیر صدارت اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں لیاقت بلوچ نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے، جبکہ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چئیرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہ، کونسل کی مرکزی کابینہ اور بعض صوبائی صدور بھی شریک تھے، آخر میں پرہجوم میڈیا کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔