3 ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ پر پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ان کا استقبال کیا، مہمان ٹیم آج مکمل آرام کرے گی۔کیوی ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ تین ملکی سیریزکا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔