امریکی خاتون اونیجا اسپیشل وارڈ منتقل
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ابراہیم رند: امریکی خاتون اونیجا کو شعبہ نفسیات سے اسپیشل وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا مزید تفصیلی معائنہ جاری ہے۔
اسپیشل وارڈ میں پولیس اور پروٹوکول کی ٹیم بھی موجود ہے تاکہ خاتون کی حفاظت اور علاج کو یقینی بنایا جا سکے۔
انتظامیہ کے مطابق خاتون کے ایم آر آئی، سی ٹی اسکین اور الٹرا سائونڈ کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں اور انہیں صرف ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ہم نے خاتون کا علاج مکمل کر لیا ہے اور چند گھنٹوں میں انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ خاتون کو امریکی قونصل خانے یا ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔
سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک
پولیس کے افسران اور دیگر حکام بھی اونیجا سے ملاقات کرنے اسپیشل وارڈ پہنچ گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون کی صحت میں کوئی خطرہ نہیں ہے اور وہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسپیشل وارڈ
پڑھیں:
بچوں کے علاج کیلئے بھارت جانیوالی حیدرآباد کی فیملی مشکلات کا شکار
— فائل فوٹوپہلگام واقعے پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث بچوں کے علاج کے لیے بھارت جانے والی حیدرآباد کی فیملی مشکلات کا شکار ہو گئی۔
بچوں کے والد نے ’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے دہلی کے اسپتال میں داخل ہیں اور اس ہفتے بچوں کی سرجری متوقع تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ 7 اور 9 سال کی عمر کے دونوں بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
2 روز قبل جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے کئی سفارتی قدم اٹھائے ہیں۔
بچوں کے والد نے بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ہمیں بھارت چھوڑنے کا کہا گیا ہے، دہلی میں قیام اور علاج کے دوران تقریباً 1 کروڑ روپے خرچ ہو چُکے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسپتال والے تعاون کر رہے ہیں لیکن بھارتی فارن آفس کی طرف سے واپس جانے کا کہا جا رہا ہے، موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر خود کو بھارت میں غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔
بچوں کے والد نے اپیل کی ہے کہ حکومتِ پاکستان تعاون کرے اور سفارتی سطح پر بچوں کے علاج کا معاملہ دیکھا جائے۔