پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز اور شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی محنت مثالی، عوام کی مشکلات میں کمی آرہی ہے، نواز شریف

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے، ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اس میں ٹھہراﺅ آنا خوش آئند ہے، وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کررہے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ مریم نوازشریف وزیراعلیٰ سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کررہی ہے، اللہ تعالی بھی ان کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے اس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیا سے دور نواز شریف کی آج کل جاتی امرا میں کیا مصروفیات ہیں؟

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، ’میاں صاحب! آپ مریم نواز جیسی بہادر اور لائق بیٹی پر جتنا فخرکریں کم ہے، میاں نوازشریف کا نام لگا ہے تو برکت ہی برکت ہے‘۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف ایک سال میں ہر طبقے کی بحالی کے پرگرام لائی ہیں، لوگ دعائیں دے رہے ہیں، ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، اسکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی اور دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن کے کام عوام کی خدمت کے نشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے دفاع کے لیے پنجاب کے ہر ضلعے میں سرکاری ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کی بیٹی ہونے اور وزیراعظم شہبازشریف کی مثالی عوامی خدمت کے حوالے سے زیادہ ذمہ داری محسوس کرتی ہوں، آپ سب کی رہنمائی اور اعتماد ہی ہماری قوت اور کامیابی کی کلید ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے معیار اور رفتار کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ محمد آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثنااللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ارکان صوبائی اسمبلی ترقی شہباز شریف کمی مریم نواز شریف ملاقات منصوبے مہنگائی نواز شریف وزیراعلٰی پنجاب.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ارکان صوبائی اسمبلی شہباز شریف مریم نواز شریف ملاقات مہنگائی نواز شریف مریم نواز نواز شریف نے کہا کہ خدمت کے

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
  • مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف
  • گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی تو پنجاب و سندھ خریداری کا ہدف حاصل کیوں نہ کرسکے، مزمل اسلم
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم