کراچی: مبینہ بد ترین تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل حاملہ خاتون کے اہلخانہ کا انصاف کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ مقتولہ کی 8 ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فل الفورگرفتار کیا جائے۔
ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا،مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی آٹھ ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی،انھوں نے کہا کہ جو کہ قتل میں ملوث ہے اسے فل الفورگرفتار کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی پاڑہ میں گھرسے20 سالہ خاتون عائشہ کی لاش ملی تھی۔
خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے بعد امانتاً ایدھی سرد خانے منتقل کردی تھی گزشتہ روزمقتولہ خاتون کے اہلخانہ میت وصول کرنے کے لیے ایدھی سردخانے پہنچے، مقتولہ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی آٹھ ماہ قبل محمد تاج سےشادی ہوئی تھی اورعائشہ ان دنوں حاملہ تھی۔
مقتولہ کے کزن نے بتایا کہ وہ مچھر کالونی میں موجود تھے کہ انہیں کال موصول ہوئی کہ ان کی بہن کا انتقال ہو گیا ہے جب ہم وہاں پہنچے تو پولیس پہلے سے موجود تھی، بہن کی لاش کوایمبولینس کے ذریعے گھر سے اسپتال منتقل کیا۔
انھوں نے بتایا کہ ان کہ بہن کوبدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے، بہن کے گلے اور جسم کے مختلف حصوں پرتشدد کے نشانات واضح ہیں، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے جو بھی بہن کے قتل میں ملوث ہیں اسے فل الفورگرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کا کہنا ہےکہ خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے، مقتولہ خاتون کے اہلخانہ تدفن کے بعد پولیس سے رجوع کریں گے، اس کے بعد پولیس واقعے کاباضابطہ مقدمہ درج کرکےواقعےکی تفتیش کریگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مقتولہ خاتون کی لاش
پڑھیں:
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کیلیے ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے 30 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انصاف یوتھ وونگ شمالی پنجاب کی ہدایت پر انصاف یوتھ وونگ ضلع راولپنڈی کی ٹیم نے صدر ملک تحلیل اور جنرل سیکرٹری انور عثمانی کی قیادت میں مری روڈ پر عمران خان رہا کرو ریلی نکالی۔
ریلی میں یوتھ وونگ شمالی پنجاب کے صدر راجہ ثاقب علی ، جنرل سیکرٹری شجاع عباسی اور ایڈوائزر حنیف عباسی کی شرکت نے شرکت کی۔
تحریک انصاف کی ریلی نکالنے پر 30 رہنمائوں و کارکنوں کیخلاف تھانہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا کر مری روڈ روڈ بند کی، راجہ ثاقب ، حنیف عباسی ،ملک تحلیل نے ساتھیوں کے ہمراہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔
پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی مدد سے بھی گرفتار کیا جائے گا۔