علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا آغا خان کی وفات پر تعزیتی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
شیخ حسن جعفری نے بیان میں کہا کہ ان کی حیات نہ صرف اسماعیلی برادری بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک مشعلِ رہنمائی ثابت ہوئی ہے۔ ان کی علم و حکمت، محبت اور خدمتِ خلق کی مثالیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور سرپرست اعلیٰ انجمن امامیہ بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شاہ کریم الحسینی پرنس آغا خان کی وفات کا سن کر ہم گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی حیات نہ صرف اسماعیلی برادری بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک مشعلِ رہنمائی ثابت ہوئی ہے۔ ان کی علم و حکمت، محبت اور خدمتِ خلق کی مثالیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ ان سے ملاقات بھی ایک دفعہ ہوئی اور انتہائی اہم معاملات پر گفتگو بھی ہوئی تھی، انسانیت کیلئے درد اور کام کرنے کا جذبہ یقینًا دیدنی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام اسماعیلی براداری کو اس ناقابلِ بیان نقصان کے غم کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اداکارہ نشو کے داماد کی اچانک موت سے اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی؛ ویڈیو پیغام
مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم ایک دل گرفتہ ویڈیو پیغام میں اپنے داماد کے اچانک انتقال کی خبر دیتے ہوئے زار و قطار رو پڑیں۔
اداکارہ نشو بیگم نے یوٹیوب پر جاری وی لاگ میں نم آنکھوں اور رندھی ہوئی آواز کے ساتھ بتایا کہ 22 جولائی کی رات اُن کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ایک رات قبل ہی میں اپنی چھوٹی بیٹی عائشہ کے شوہر علی رضا سے مل کر آئی تھی اور صبح اس کے انتقال کی اندوہناک خبر سنی ہے۔
نشو بیگم نے بتایا کہ علی رضا معروف اداکارہ میڈم فردوس کے صاحبزادے اور صرف 47 برس کے تھے۔ موت برحق ہے، لیکن جوان موت دل چیر دیتی ہے۔
اداکارہ نشو نے اپنے داماد کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی اور بتایا کہ علی رضا کو ان کی والدہ اداکارہ فردوس کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔
اس دل سوز موقع پر شوبز انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی غم کی لہر دوڑ گئی ہے، جہاں پرستار اور ساتھی فنکار ان کے لیے تعزیتی پیغامات دے رہے ہیں۔