لاہور:

بے اولاد خاتون کے شوہر کی جان بچانے اور اولاد کی خاطر بلانے پر جادو ٹونہ کرنے والا گروہ گھر لوٹ کر فرار ہوگیا۔

ہنجروال کی رہائشی خاتون رابعہ رانی نے اولاد نہ ہونے پر ثریا نامی خاتون سے رابطہ کیا جو علاقے میں جادو ٹونے اور کالے جادو کا کام کرتی تھی۔  اولاد کے حصول اور خاوند کی جان بچانے کے لیے گھر آئی خاتون اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ثریا نے رابعہ کو دیکھ کر اسے کالے جادو کے اثرات کا بتایا اور اس کے خاوند کے جلد مرنے کی پیش گوئی بھی کی، جس پر رابعہ نے اپنے خاوند کی زندگی بچانے کے لیے 7 بکرے ، ایک بچھڑا اور 7تولہ سونا چڑھاوا دیا۔

جادو ٹونہ کرنے والی ملزمہ ثریا نے 7 تولہ سونا امانتاً لیا اور کہا کہ جادو کرنے کے بعد واپس کر دیں گے، بعد ازاں رابعہ نے سونا 2ماہ بعد واپس مانگا تو ثریا نے اس کے گھر ایک بار پھر آکر جادو ٹونہ کرنے کا کہا۔

جادو ٹونہ کرنے کے بہانے ثریا اپنے ساتھ 3افراد کو لے کر آئی، جو گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا  ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جادو ٹونہ کرنے

پڑھیں:

ہری پور: جنگلی چیتا آبادیوں میں گھس آیا، متعدد بکریاں ہلاک کرکے فرار

ہری پور میں جنگلی چیتا آبادی میں گھس آیا اور متعدد بکریاں مارڈالیں اور مقامی افرادکی چیخ و پکارکے باعث بھاگ گیا۔

مقامی افراد نے بتایا کہ ہری پور کے علاقے خان پورکے بالائی گائوں چسکلاں میں ایک جنگلی چیتاآبادیوں میں گھس آیاہےجس کےباعث گائوں کےلوگ خوف میں مبتلاہیں۔

جنگلی چیتے نے مقامی آبادی میں کےدوگھروں پرحملہ کیا جنگلی چیتا نےحملےکرکے غریب کسان کی قیمتی بکریاں ہلاک کرڈالیں، بعد ازاں مقامی شخص پر بھی حملے کی کوشش کی، لوگوں کے شورمچانے پرچیتاجنگل میں روپوش ہوگیا۔

مقامی افراد نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ایک دوسرے واقعہ میں ایک جنگلی شیرکے حملے سے باپ بیٹاز خمی جب کہ درجنوں مویشی ہلاک ہوچکےہیں۔

محکمہ واٸلڈلاٸف نے تاحال کوٸی عملی اقدامات نہیں کیے جس کےباعث گائوں کےلوگ خوف میں مبتلاہیں۔

جنگل میں خوراک ختم یونےکی وجہ سے جنگلی شیر، چیتا، ریچھ ملحقہ پہاڑی دیہاتوں کارخ کرتےہیں اورغریب کسانوں کی بکریاں، گائے اور مرغیاں چیڑپھاڑکر کھا جاتےہِیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • اولاد کی تعلیم و تربیت
  • افغانیوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنیوالے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
  • خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • دبئی سے آئی خاتون نے کسٹم ڈیوٹی مانگنے پر 10 تولے سونا ایئر پورٹ پر پھینک دیا، پھر کیا ہوا؟
  • ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش ؟ میڈیکل کی تاریخ کے حیران کن واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سونا بیچنے کی اے ٹی ایم مقبول
  • خاتون ٹیچر کی میچ کے دوران پیپرچیک کرنے کی ویڈیو وائرل
  • ہری پور: جنگلی چیتا آبادیوں میں گھس آیا، متعدد بکریاں ہلاک کرکے فرار
  • برطانیہ میں 1 ہی بچے کی دو بار پیدائش کا حیران کُن واقعہ