فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو پاکستان ٹیم میں شامل کیوں کیا؟ عاقب جاوید نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو پاکستان ٹیم میں شامل کیوں کیا؟ عاقب جاوید نے وجہ بتادی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو شامل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خوشدل شاہ کی تیکنیک اور کنڈیشنز کے پیش نظر شامل کیا ہے جبکہ فہیم اشرف کے کم بیک پر تنقید بلاوجہ ہیانہیں فاسٹ آل رائونڈر کی وجہ سے موقع دیا ہے۔ڈیفنس سکس لاہور کے نجی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ میں سہ ملکی سیریز کی تیاری کے لیے دوسرے روز بھی قومی کرکٹرزنے ٹریننگ کی، سینریو میچ میں بلے بازوں اور بولرز نے ڈٹ کر پریکٹس کی۔
اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تین ملکی سیریز معاون ثابت ہوگی، سینٹر پچ پر بیٹنگ کا موقع ملے تو پھر میچ سیناریو کا زیادہ فائدہ ہوتا ہے، نیٹس کے مقابلے میں میچ سیناریو سے کھلاڑی زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں، آسٹریلیا میں سیزن کا آغاز تھا اور پچز مشکل تھیں۔عاقب جاوید نے سہہ ملکی سیریز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے گیئر اپ قرار دیا اور کہا کہ سہ ملکی سیریز کھیلنے والی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کھیلے گی، انجری کی صورت میں ہی تبدیلی ہوگی، سفیان مقیم صرف ایک ون ڈے میچ کھیلے ہیں، ابرار احمد کے ہوتے ممکن نہیں کہ آپ 2 اسپنرز کے ساتھ کھیلیں، پلیئنگ الیون میں ایک ہی اسپنر کھیلتا ہے، ہمیں فائدہ ہے کہ ہم پاکستان میں کھیل رہے ہیں، اگر کوئی انجری ہوتی ہے تو اسپنر کو تبدیل کرنے میں آسانی ہوتی ہے، ٹاپ 7 بیٹرز میں ہمارے پاس اسپنر کا آپشن ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہی ٹیم فائنل رہے گی، فہیم اشرف کو اس لیے شامل کیا کہ وہ پیس کے ساتھ بیٹنگ بھی کرتے ہیں، فہیم اشرف آل رانڈر آپشن کے لیے اچھے ہیں۔عبوری ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں بلے بازوں کو 300 پلس رنز بنانا ہوں گے، کرکٹ تیز ہوگئی ہے 50 اوورز میں 300 سے زائد اسکور آسانی سے بن سکتے ہیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ عامر جمال پر بات ہوئی تھی وہ زیادہ ون ڈے نہیں کھیلے، خوشدل شاہ پر آسٹریلیا جانے سے پہلے بھی بات ہوئی ہے، ان کنڈیشنز میں خوشدل شاہ اچھا کھیلتے ہیں، صائم ایوب کی غیر موجودگی میں ہمیں خوشدل شاہ پر غور کرنا پڑا۔
بھارتی فاسٹ بولر کے حوالے سے پاکستانی ہیڈ کوچ نے کہا کہ جسپریت بھمرا کی انجری کی وجہ سے پریشانی پاکستان کو نہیں بھارت کو ہونی چاہیئے، بمراہ بھارتی ٹیم کے لیے پلس پوائنٹ ہیں، چیمپئنز ٹرافی کی خوبصورتی یہی ہیکہ سب ٹیمیں یکساں ہوتی ہیں، ہر بندیکا حق ہیکہ وہ اپنی رائے دے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کمبی نیشن بنانے پر فوکس کیا اور ہم یہ نہیں دیکھتے کہ کون کتنے عرصے کے بعد آیا کون نہیں آیا ہم نے کمبی نیشن کو دیکھا، حسیب اللہ ساتھ افریقا میں ان فٹ ہوئے، دوسرا وکٹ کیپر آپ کو کنکشن کی وجہ سے رکھنا پڑتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عاقب جاوید نے فہیم اشرف خوشدل شاہ
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی ہانگور کلاس آبدوز آئندہ سال لانچ ہونے کا امکان
پاکستان اور چین کے درمیان 5 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدے کے تحت چین کے تعاون سے تیار کی جانے والی پہلی ہانگور کلاس آبدوز آئندہ سال پاک بحریہ کی فعال سروس میں شامل ہو جائے گی۔پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے گلوبل ٹائمز کیساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ 2028 تک 8 آبدوزوں کی فراہمی کا معاہدہ خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ جدید آبدوزیں پاکستان کی بحیرہ عرب اور بحرِ ہند میں نگرانی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کریں گی۔معاہدے کے تحت پہلی 4 آبدوزیں چین میں تیار ہوں گی، جب کہ باقی 4 پاکستان میں اسمبل کی جائیں گی تاکہ مقامی تکنیکی مہارت کو فروغ دیا جا سکے۔اب تک چین کے صوبہ ہوبے میں 3 آبدوزیں یانگ زی دریا میں لانچ کی جا چکی ہیں۔ایڈمرل نوید اشرف نے کہا، چینی ساختہ آلات اور پلیٹ فارمز نہ صرف قابلِ اعتماد ہیں بلکہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جدید اور پاکستان نیوی کی ضروریات کے عین مطابق ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جدید جنگی تقاضوں کے پیش نظر مصنوعی ذہانت (AI)، غیر انسانی نظاموں (Unmanned Systems) اور الیکٹرانک وارفیئر ٹیکنالوجیز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اور پاکستان چین کے ساتھ ان شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔اس معاہدے سے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی و صنعتی تعاون مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔ ایڈمرل اشرف کے مطابق، یہ تعاون صرف ہتھیاروں تک محدود نہیں، بلکہ اس میں تربیت، ٹیکنالوجی شیئرنگ، ریسرچ اور صنعتی شراکت داری بھی شامل ہے۔