لکی موٹرز نے نئی کیا اسپورٹیج ایل متعارف کرادی، قیمت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لکی موٹرز نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی کیا اسپورٹیج ایل کی باضابطہ تعارفی قیمت اور بکنگ کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے، کمپنی نے اس اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کے بنیادی ویریئنٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، لکی موٹرز کے اعلان کے مطابق تمام نئے اسپورٹیج ایل کی بکنگ کا ملک بھر میں آغاز کردیا گیا ہے، جس کے 3 ویریئنٹ 5 شاندار رنگوں میں دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز پاکستان میں کونسی 4 نئی گاڑیاں لانچ کرنیوالا ہے؟
’اسپورٹیج ایل کے بنیادی ویریئنٹ الفا کی ایکس فیکٹری قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے، جس میں ٹیکس اور فریٹ چارجز شامل نہیں ہیں، آج ہی اپنی قریبی کیا ڈیلرشپ پر جائیں یا تفصیلات کے لیے ہماری ویب سائٹ دیکھیں۔‘
لکی موٹرز کے اعلامیہ کے مطابق کیا اسپورٹیج ایل خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے صارفین گاڑی کو دیکھنے کے لیے اپنی قریبی کیا ڈیلرشپ پر جاسکتے ہیں۔ ’بکنگ کے لیے مکمل ادائیگی درکار ہے، اور اسٹاک محدود ہے، پہلے آئیں، پہلے پائیں۔‘
مزید پڑھیں: کیا اسپورٹیج کی قیمتوں میں اضافہ، اب گاڑی کتنے میں ملے گی؟
رپورٹس کے مطابق کیا اسپورٹیج ایل کی یہ تعارفی قیمت ہیں، جس کا مطلب ہے کہ مستقبل میں ان میں اضافہ ہو سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ خریداری میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کے لیے یہی مناسب وقت ہوسکتا ہے۔
اسپورٹیج ایل کے دوسرے ویریئنٹ ایف ڈبلیو ڈی کی ایکس فیکٹری قیمت ایک کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ پریمیئم ویریئنٹ کی ایکس فیکٹری قیمت ایک کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، تاہم فائلر/نان فائلر ٹیکس اور فریٹ چارجز سمیت نئی کیا اسپورٹیج ایل کی حتمی قیمت یقیناً اس سے زیادہ بنے گی۔
وارنٹیکیا اپنی نئی اسپورٹیج ایل کی 4 سال یعنی ایک لاکھ کلومیٹر وارنٹی پیش کرتے ہوئے اضافی ذہنی سکون کے لیے 8 سال یعنی ایک لاکھ 60 ہزارکلومیٹر ہائی وولٹیج بیٹری کی وارنٹی دیتا ہے۔
اسپورٹیج ایل میں نیا کیا ہے؟کیا نےاسپورٹیج ایل متعارف کراتے ہوئے ایس یو وی کے کریز کو مزید تیز کیا ہے، جس میں دلچسپ خصوصیات کی ایک رینج پیش کی گئی ہے، کچھ اہم خصوصیات کا تذکرہ کچھ یوں ہے۔
اسپورٹیج ایل کے انٹیریئرز میں آپ کو اپنے انداز سے ہم آہنگی کے لیے 3 اختیارات ملتے ہیں، جس میں ایک ٹون تمام سیاہ کپڑا، 2 ٹون نیوی مسٹی گرے چمڑا، ایک ٹون کارمین ریڈ مصنوعی چمڑا جبکہ رنگوں میں گریویٹی گرے، گریویٹی بلیو، کلیئر وائٹ، انٹراسٹیلر گرے اور فیوژن بلیک شامل ہیں۔
حتمی خیالات، کیا اسے خریدنا چاہیے؟کیا اسپورٹیج ایل ایک ٹھوس اپ گریڈ ہے، جو چمکتا ہوا ہمواراسٹائل، پریمیم اندرونی انتخاب اور جدید خصوصیات پیش کرتا ہے۔ قیمتوں کا تعین، خاص طور پر ہائبرڈ آپشن کے پیش نظر، مسابقتی ہے، اگر آپ ایک جدید، خصوصیت سے بھری اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل تلاش کر رہے ہیں، تو یہ ایک بہترین سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپورٹیج ایل ٹیکس فریٹ چارجز قیمت کیا لکی موٹرز متعارف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپورٹیج ایل ٹیکس فریٹ چارجز کیا لکی موٹرز کیا اسپورٹیج ایل اسپورٹیج ایل کی ہزار روپے کے مطابق کے لیے کی ایک
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: قبائلی اضلاع میں 150 سال پرانا پولیس یونیفارم تبدیل، پہلی بار پینٹ شرٹ متعارف
خیبرپختونخوا پولیس نے قبائلی اضلاع میں پولیس یونیفارم تبدیل کرکے شلوار قمیض کی جگہ اب پینٹ شرٹ متعارف کرادی، یونیفارم تبدیلی کا آغاز ضلع خیبر سے کیا گیا، اور مرحلہ وار باقی 6 اضلاع میں بھی لاگو ہوگا۔
خیبر پولیس نے یونیفارم تبدیلی کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا، جو قبائلی اضلاع میں پہلی بار باقاعدہ پولیس یونیفارم پہنا شروع کیا گیا۔ ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے نئی وردیاں تقسیم کیں، اور نئے یونیفارم میں ملبوس افسران و اہلکاروں کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوا کر خیبر پولیس کی نئی وردی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا پولیس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت، ضابطہ اخلاق جاری
ڈی پی او خیبر کے مطابق یونیفارم کی تبدیلی خیبر پولیس کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ 150 سالہ پرانی وردی کو تبدیل کرکے خیبرپختونخوا پولیس کے طرز کی ماڈرن وردی متعارف کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ خیبر پولیس اب دیگر اضلاع کی طرز پر پینٹ شرٹ یونیفارم پہننے کی پابند ہوگی، جو نہ صرف ظاہری تبدیلی ہے بلکہ پیشہ ورانہ وقار اور نظم و ضبط کی نئی علامت بھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وردی محض لباس نہیں بلکہ وقار، اعتماد اور ذمہ داری کی پہچان ہوتی ہے، نئی یونیفارم سے اہلکاروں کے حوصلے بلند ہوں گے اور ان کے رویے، کارکردگی اور عوامی اعتماد میں مثبت تبدیلی آئے گی، یہ نئی وردی دراصل ایک نئے عزم اور جذبے کی نمائندہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ضم اضلاع، بالخصوص ضلع خیبر میں پولیس اصلاحات پر بھی کام جاری ہے، اس میں پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود، بروقت ترقیاں، سروس اسٹرکچر میں بہتری اور جدید اسلحہ و ساز و سامان کی فراہمی شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام صرف ظاہری تبدیلی نہیں بلکہ خیبر پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کی طرف ایک مؤثر قدم ہے، جس سے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔
واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں پولیس کو کالے رنگ کے کپڑے کا یونیفارم مہیا کیا جاتا تھا، یہ وردی پاکستان بننے سے پہلے لاگو تھی اور اس وقت خاصہ دار فورس کے لیے تھی، پاکستان بننے کے بعد بھی خاصہ دار فورس کو بحال رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار
2018 میں آئینی ترمیم کے ذریعے قبائلی اضلاع کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا گیا اور خاصہ دار فورس کو بھی مرحلہ وار پولیس میں ضم کیا گیا، لیکن یونیفارم تبدیل نہیں کی گئی تھی جو اب کردی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پولیس پینٹ شرٹ متعارف خاصا دار فورس خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا پولیس قبائلی اضلاع وی نیوز یونیفارم تبدیل