مارکس اسٹوئنس کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کے لیے مایہ ناز بیٹںگ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس کو آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم مارکس اسٹوئنس نے اچانک ہی ون ڈے کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، وہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔
مارکس اسٹونس نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کیلئے ون ڈے کرکٹ کھیلنا ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے، یہی صحیح وقت ہے کہ ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ دوں، میں ہر اس لمحے کیلئے شکر گزار ہوں جو میں نے کینگروز کے ساتھ گزارا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا ،اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا جس کی میں ہمیشہ قدر کروں گا۔
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مارکس اسٹوئنس ٹی ٹوئنٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے، مارکس اسٹوئنس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔
35 سالہ مارکس اسٹوئنس نے 71 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے سے 1495 رنز بنائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریٹائرمنٹ کا اعلان مارکس اسٹوئنس
پڑھیں:
بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شریاس ایئر کی صحت میں بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم وہ ابھی آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے۔
بی سی سی آئی کے مطابق شریاس ایئر کو ڈاکٹرز کی جانب سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد ہی بھارت روانہ ہوں گے۔
A positive update on the fitness of one of India's best white-ball performers ????
Details ????https://t.co/AgazkuS7RS
یاد رہے کہ شریاس ایئر سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔