کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی قدم اٹھائونگا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔کراچی میں بڑھتے ڈمپرز حادثات پر سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کے اس قدر واقعات کیوں ہو رہے ہیں ڈمپر ڈرائیوروں کا لوگوں کو کچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں چھینے گی جس کمپنی کا ڈمپر حادثے کا ذمے دار ہو اس کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے۔گورنر سندھ نے سندھ حکومت کو ڈمپر مافیا کے خلاف ایک ہفتے میں لائحہ عمل دینے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کرے ورنہ لائحہ عمل دوں گا، ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کروں گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر سندھ نے کہا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، 1351انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
خیبر پختونخوا، 1351انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تعداد ایک ہزار 351 ہے ۔ جن کے سروں کی قیمت 4 ارب روپے سے زائد ہے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے محکمہ داخلہ کو دہشت گردوں تازہ فہرست ارسال کردی ہے۔ پشاور میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تعداد سب سے زیادہ 185 ہے۔بنوں میں 117،جنوبی وزیرستان میں 129 ،ڈیری اسماعیل خان میں 111 اور سوات میں 107 دہشت گرد انتہائی مطلوب فہرست میں شامل ہیں۔ کرک کے بہتر، کوہاٹ کے 65 اور باجوڑ کے 42 دہشتگرد فہرست کا حصہ ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویز عرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویز اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم کا عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اصل روح کے منافی ہے، محسن نقوی کا بھارتی رویے پر سخت ردعمل توشہ خانہ ٹو کیس کی ساڑھے 6گھنٹے طویل سماعت، دو وعدہ معاف گواہان پر جرح مکمل وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، اسرائیل کی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال چیئرمین سی ڈی اے سے قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی ملاقات، شہری تعاون، ثقافتی تبادلے اور ماحول دوست منصوبوں پر تفصیلی گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم