کراچی میں قاتل ڈمپروں کولگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا: گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا کیخلاف ایک ہفتے میں لائحہ طے کرے، کراچی میں قاتل ڈمپروں کولگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کیاس قدرواقعات کیوں ہیں، ڈمپر ڈرائیورز کا لوگوں کوکچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں چھینیگی، جس کمپنی کا ڈمپرحادثے کا ذمہ دار ہو،اس کمپنی کیخلاف کارروائی کی جائے۔سندھ حکومت ڈمپر مافیا کیخلاف ایک ہفتے میں لائحہ طے کرے، سندھ حکومت ڈمپر مافیا کیخلاف کارروائی کرے ورنہ میں لائحہ عمل دوں گا، ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازجنازہ میں شرکت کروں گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا ظالمانہ اقدام ہے: شازیہ مری
رہنما پی پی پی شازیہ مری---فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا ظالمانہ اقدام ہے۔
مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم وسائل کی منصفانہ تقسیم و آئینی برابری کےخواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں پرمشتمل کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاست سے تعلیم تک، خواتین تبدیلی لا رہی ہیں اور مستقبل کی تشکیل کر رہی ہیں، ایک عورت تعلیم حاصل کرتی ہے تو پورا گھر اور معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے۔
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا ہے کہ کسی ایک فریق کی خواہش پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی بھارت کے اس ظالمانہ اعلان کے خلاف حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔