چین کی خاتون اول کی کرغزستان کے صدر کی اہلیہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
چین کی خاتون اول کی کرغزستان کے صدر کی اہلیہ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں کرغزستان کے صدر کی اہلیہ ژاپارووا سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ پھنگ لی یوان نے جشن بہار کے تہوار کے موقع پر سرکاری دورے پر صدر جاپاروف کے ساتھ ان کی اہلیہ ژاپارووا کا خیر مقدم کیا ۔
پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور کرغزستان کے درمیان روایتی دوستی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی تبادلے جاری رہیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین اور کرغزستان خواتین، بچوں اور کمزور گروہوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں تعاون کو مضبوط کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مشترکہ طور پر فائدہ ہو۔ژاپارووا نے کرغزستان اور چین کے درمیان عوامی اور ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو مسلسل بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کرغزستان کے کی اہلیہ
پڑھیں:
ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں کیخلاف تصور ہوگی، پاک سعودیہ معاہدہ
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں کیخلاف تصور ہوگی، پاک سعودیہ کا دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کی 8 دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہے، دونوں ممالک میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور قریبی دفاعی تعاون کے تناظر میں معاہدہ ہوا۔