صدر آصف علی زرداری کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی متعدد یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب بھی ہوئی ریڈیو پاکستان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کے وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بھی موجود تھے.
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا بالخصوص قابل تجدیدتوانائی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انفرا اسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر غور کیا گیا صدر آصف زرداری اور چینی وزراعظم لی چیانگ کے مابین اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے نجی شعبے اور کاروباری برادری میں روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی دونوں راہنماﺅں نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا. صدر آصف علی زرداری نے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا انہوں نے واضح کیا کہ علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے لیے سی پیک منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے بعد ازاں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں ( ایم او یوز) پر دستخط کی تقریب ہوئی تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے صدر آصف زرداری، وزیرخارجہ اسحاق ڈار او ر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تقریب میں شریک ہوئے. مفاہمتی یاداشتوں کے تحت پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5 ہزار ٹن یومیہ اضافے کے لیے پروڈکشن لائن لگائی جائے گی ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے درمیان ایم یو پر دستخط ہوئے محکمہ توانائی سندھ اور چین کی منگ یانگ قابل تجدید توانائی کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے یادداشت کے تحت پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون کیا جائے گا سندھ اور چینی کمپنی میں کوئلے کی گیسی فکیشن اور یوریا کے پیداواری پلانٹ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آصف علی زرداری اور چین کے کے درمیان کے لیے
پڑھیں:
حکومتِ پاکستان اور یونیورسٹی آف کیمبرج، برطانیہ کے مابین ”علامہ اقبال وزیٹنگ فیلوشپ” کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لندن(نیوز ڈیسک) حکومتِ پاکستان اور برطانیہ کی ممتاز تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف کیمبرج کے درمیان “علامہ اقبال وزیٹنگ فیلوشپ” کے قیام کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس یادداشت کا مقصد کیمبرج یونیورسٹی کے سنٹر فار ساؤتھ ایشین اسٹڈیز میں علامہ اقبال کے نام سے ایک وزیٹنگ فیلوشپ کا باضابطہ آغاز ہے، جو پاکستان کے علمی، ادبی اور فکری ورثے کو فروغ دے گا۔
اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، حکومتِ پاکستان اور یونیورسٹی آف کیمبرج کے درمیان ہونے والی مفاہمتی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں یونیورسٹی آف کیمبرج کے پرو وائس چانسلر پروفیسر کمال منیر، سنٹر فار ساؤتھ ایشین اسٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر شائلاجہ فینل، اور پاکستان ہائی کمیشن لندن کے دیگر افسران بھی شریک تھے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی پاکستان کی تاریخ، ادب اور فلسفے میں خدمات بے مثال ہیں۔ انہیں پاکستان کا “فکری بانی” تصور کیا جاتا ہے۔ ان کا وژن تحریک پاکستان کی نظریاتی بنیاد بن کر ابھرا اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سمیت کئی رہنماؤں کو متاثر کیا۔
ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت ہماری اُس دیرینہ کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کے ثقافتی، ادبی اور علمی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ یہ شراکت داری تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔
اس فیلوشپ کے تحت حکومتِ پاکستان ملک کے ممتاز ماہرین تعلیم کو نامزد کرے گی، جن میں سے ایک کو کیمبرج یونیورسٹی وزیٹنگ فیلو کے طور پر منتخب کرے گی۔ منتخب فیلو کیمبرج میں طلباء و اساتذہ سے پاکستان کی تاریخ، زبان، ثقافت، ادب، جغرافیہ اور عالمی و علاقائی تناظر پر لیکچرز اور مباحثے کرے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ، اردو، مطالعہ پاکستان، اور پاکستانی ادب و تاریخ کی تدریس بھی کی جائے گی۔
یہ اقدام پاکستان اور برطانیہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مابین ہم آہنگی، تحقیق اور فکری تعاون کو فروغ دینے میں ایک نیا باب ثابت ہوگا۔
Post Views: 1