پی ایف یو جے نے پیکا ترمیمی ایکٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ غیر آئینی و غیر قانونی ہے اور آزادی صحافت پر حملہ ہے۔
عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا (پی ای سی اے) قانون آزادی اظہار پر قدغن، حکومتی کنٹرول میں اضافہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ آزادی صحافت کے خلاف قانون پی ای سی اے 2025 معطل کیا جائے۔
مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے خلاف ہے، پیکا ترمیمی قانون حکومتی سنسرشپ کو غیر محدود اختیارات دیتا ہے، بغیر قانونی عمل کے جعلی خبروں کو جرم قرار دینا غیرآئینی اور آزادی صحافت پر قدغن ہے، پیکا ترمیمی ایکٹ عالمی انسانی حقوق اور پاکستان میں ڈیجیٹل حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، پیکا کے تحت ریگولیٹری اتھارٹی کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پیکا ترمیمی ایکٹ اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
اسلام آباد کے تھانہ رمنا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع کچہری کے باہر دوہرے قتل اور ایک شخص کو زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہد سعید کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضلع کچہری کے باہر فائرنگ کر کے تفسیر حسین شاہ اور واجد کو قتل جبکہ نذیر عباسی کو زخمی کیا تھا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا اور اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم شاہد سعید کو گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم اسلام آباد اور راولپنڈی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث مزمان گرفتار
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے اور اسے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد پولیس تفسیر حسین شاہ تھانہ رمنا شاہد سعید قتل