امریکا سے بھارتیوں کی بیدخلی پر وزیر خارجہ جے شنکر کو وضاحت کیوں کرنا پڑی؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
امریکی فوجی طیارہ 100 سے زیادہ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر گزشتہ روز امرتسر کے شری گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا، جہاں بھارتی حکام کے مطابق بیشتر تارکین وطن کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا سے غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخلی شروع
امریکی حکام نے بدھ کو ایک فوجی پرواز میں 104 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو ملک بدر کیا تھا، جن کی بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر آمد پر ان رپورٹس کے سامنے کے بعد سیاسی طوفان برپا ہوگیا کہ کچھ جلاوطن بھارتی شہریوں کو پورے سفر میں ہاتھ اور پاؤں باندھ کر رکھا گیا تھا۔
Trump sends 205 Illegal Indian Immigrants, handcuffed and chained, in a military C17 plane.
— Ashok Swain (@ashoswai) February 5, 2025
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس ضمن میں اٹھنے والے شور پر کہا کہ حکومت کے لیے قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر مقیم بیرون ملک گرفتار کیے گئے اپنے شہریوں کو واپس لے۔
ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران، جلاوطن افراد نے حکام کو بتایا کہ وہ مختلف ایجنٹوں کا استعمال کر چکے ہیں اور پکڑے جانے سے پہلے متعدد مقامات پر ٹھہرے ہیں۔
#WATCH | After a US Air Force plane brings to Amritsar the Indian citizens who allegedly illegally migrated to the USA, Punjab NRI Affairs Minister Kuldeep Singh Dhaliwal says, "Modi ji calls Trump (US President Donald Trump) his friend. I request PM Modi ji to speak to Trump to… pic.twitter.com/VblZrVrtbq
— ANI (@ANI) February 5, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ہندوستانیوں نے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے کے لیے بھاری رقم ادا کی، انہیں مختلف ایجنٹوں کے ذریعے دھوکا دیا گیا لیکن انہوں نے رضاکارانہ طور پر ملک میں داخل ہونے کے لیے غیر قانونی راستوں کا انتخاب کیا۔
امریکا سے ملک بدر کیے گئے بھارتی شہریوں کے معاملہ پر راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے، بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو واپس لیں اگر وہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پائے جاتے ہیں۔
Speaking in Rajya Sabha on Indian citizens deported from the US, EAM S Jaishankar says, "…It is the obligation of all countries to take back their nationals if they are found to be living illegally abroad…" pic.twitter.com/6tnkvqbuQJ
— ANI (@ANI) February 6, 2025
جے شنکر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ امریکا بدر ہونے والوں کو پورے سفر کے دوران ہاتھ پاؤں باندھ کر جہاز پر رکھا گیا تھا، تاہم خواتین اور بچوں کو استثنیٰ تھا۔
’امریکا کی طرف سے ملک بدری امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ منظم طور پر عمل میں لائی جاتی ہے، اتھارٹی کے ذریعے استعمال ہونے والے ہوائی جہاز کے ذریعے ملک بدری کے رہنما اصول 2012 سے موثر ہیں، جس کے تحت بیدخل تارکین وطن کی نقل وحرکت کو محدود کرنے کے لیے ایسا کیا جاتاہے۔‘
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ بھارتی نژاد وزیر کا روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق بڑا دعویٰ، معاملہ کیا ہے؟
بھارتی پنجاب پہنچنے پر مقامی حکام نے مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے، الزامات ویزا کی خلاف ورزیوں سے لے کر غیر مجاز نیٹ ورکس میں ملوث ہونے تک ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ کو ایجنٹوں کے ذریعے گمراہ کیا گیا، جبکہ دیگر نادانستہ طور پر ایک بڑی اسکیم کا حصہ بن گئے، پنجاب کے سمندر پار بھارتیوں سے متلعقہ امور کے وزیر کلدیپ سنگھ دھالیوال کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی صحت مند ہیں۔
مزید پڑھیں:’نریندر مودی کا دورہ امریکا: شدید احتجاج، خالصتان کے جھنڈے لہرا دیے گئے
’مودی جی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا دوست کہتے ہیں، میں پی ایم مودی جی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے ٹرمپ سے بات کریں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امرتسر امریکا امریکی صدر امریکی فضائیہ بھارتی تارکین وطن ڈونلڈ ٹرمپ ڈی پورٹ ملک بدر
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی صدر امریکی فضائیہ بھارتی تارکین وطن ڈونلڈ ٹرمپ ڈی پورٹ ملک بدر بھارتی تارکین وطن کے مطابق کے ذریعے ملک بدر کے لیے
پڑھیں:
ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر مفصل اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی آئندہ سربراہی سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی و علاقائی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین تعلقات پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی شنگھائی تعاون تنظیم