امریکا میں 1 لاکھ انڈے چوری
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)امریکا میں برڈ فلو وائرس کے پھیلا کے باعث چور 1 لاکھ انڈوں کو ایک ٹرک سے چرا کر لے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی پنسلوانیا میں یہ واقعہ سامنے آیا ۔امریکا میں آج کل برڈ فلو کے پھیلا اور قیمتوں میں اضافے کے باعث انڈوں کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔
(جاری ہے)
حکام کے مطابق یہ انڈے ایک کمپنی کے فارم کے تھے جن کو فرینکلین کانٹی سے چرایا گیا ہے، ان کی مالیت 40 ہزار ڈالرز کے قریب ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ چوری کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے اور ہم مقامی حکام کی تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اسے جلد حل کرنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاکستان میں سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغیوں کی نئی نسل تیار
پاکستانی سائنسدانوں نے مرغیوں کی ایک نئی نسل تیار کر لی جو سالانہ 200 سے زیادہ انڈے دے سکتی ہے۔
یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے سائنسدانوں نے یونی گولڈ کے نام سے مرغیوں کی یہ نئی نسل تیار کی ہے جو سالانہ 200 سے زیادہ انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انڈوں کی یہ پیداوار روایتی دیسی مرغیوں کی پیداوار سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔
یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل سائنسز کے مطابق مرغیوں کی اس نئی نسل’یونی گولڈ‘ کو مقامی پولٹری کی پیداوار بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے جس نے وسطی اور جنوبی پنجاب میں عام کم سے درمیانے درجے کے ان پٹ سسٹم کے تحت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ نسل ایک سال میں 200 سے زیادہ انڈے دے سکتی ہے جبکہ مرغیوں کی جو عام دیسی نسلیں ہیں وہ سال میں 70 سے 80 انڈے دیتی ہیں۔
اس کے علاوہ اس نسل میں فیڈر لوڈ کم ہے اس وجہ سے یہ ہیٹ اسٹریس کو برداشت کرتی ہیں۔
پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ کی مالی اعانت سے تیار کی گئی مرغیوں کی یہ نئی نسل درآمد شدہ پولٹری نسلوں پر انحصار کم کرنے اور دیہی زندگی کے پائیدار ذرائع کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے