وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی۔ ترجمان ایوان وزیر اعلیٰ کے مطابق پنجاب کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی سکالر شپ سکیم کے لئے اہلیت کا یکساں معیار مقرر کر دیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب میں طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی ہے جبکہ پنجاب میں سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئراور فور تھ ا یئرکیلئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی ۔
پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کیلئے کم از کم65فیصداہلیت مقرر کر دی ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے،تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں،میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ ماں کی طرح سوچتی ہوں، ہربچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہوں ، ہونہار سکالر شپ کیلئے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے مقرر کیا جائے گا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دیگر صوبوں کے طلبہ کے طلبہ کیلئے ہونہار سکالر سکالر شپ لیپ ٹاپ
پڑھیں:
پنجاب میں زمین کے مقدمات کا 90 دن میں فیصلہ، آرڈیننس منظور
پنجاب میں اب زمین پر قبضے کے مقدمات برسوں تک التوا کا شکار نہیں ہوں گے۔ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی 90 دن کے اندر کیس کا فیصلہ کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ اینڈ موو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی۔ اس آرڈیننس کے تحت ہر ضلع میں 30 دن کے اندر ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیاں فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا، “پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھین سکے گا، ریاست ہر کمزور شہری کے ساتھ ہے۔ میرا مشن ہے کہ ہر شہری کو انصاف، سہولت اور روزگار اس کے دروازے پر ملے۔”
اسی دوران وزیراعلیٰ نے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر بھی تفصیلی بات کی۔