پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان جلسہ؛ ڈپٹی کمشنر کو درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور:
ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آج ہی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینارِ پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت کے معاملے پر درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کی، جس میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کی درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور آج شام 5 بجے تک جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ کریں۔ قبل ازیں عدالتی حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ڈپٹی کمشنر درخواست پر
پڑھیں:
( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی
بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، درخواست
لاہور کے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ ہونے کے معاملے پر انہوں نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی ہے۔درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے اے ٹی سی میں دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جس میں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، اگست سے پہلے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرنا چاہتے ہیں۔اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل حکام آج ہی وکالت نامے دستخط کروا کے رپورٹ آج تک عدالت میں دیں۔