امریکا : برڈ فلو وائرس کی نئی قسم چوپایوں میں پھیلنے لگی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں برڈ فلو وائرس کی نئی قسم جانوروں میں پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث کئی گائیں بیمار ہوگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برڈ فلو کی اس نئی قسم سے ریاست نیواڈا میں گائیں بیمار ہوئی ہیں۔ یہ وائرس پرندوں سے گائیوں میں دوسری بار منتقل ہونے کی علامات پائی گئی ہیں۔ امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برڈ فلو وائرس سے ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں گائیں متاثر ہو چکی ہیں جبکہ ان سے وائرس انسانوں میں منتقل ہونے کے کچھ کیس بھی رپورٹ ہوئے تھے۔دوسری جانب برڈفلو کے باعث امریکا کی چند ریاستوں میں انڈوں کی قلت پیدا ہو گئی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں عام طور پر برڈ فلو کی بیماری پرندوں اور مرغیوں میں پائی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: برڈ فلو
پڑھیں:
معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
کراچی(نیوز ڈیسک) معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔بھتیجے شایان قریشی کے مطابق شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کے ڈائلیسز چل رہےتھے۔
بھتیجے کا بتانا ہے کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹر علاج کے حوالے سے جواب دے چکے تھے۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔
شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان