نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک اور طیارہ بھارتی فضائیہ کی نااہلی کی نذر ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2پائلٹوں نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی اڑان بھری تھی۔ لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے کھیت میں گر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں 2 تجربہ کار پائلٹ موجود تھے جو طیارے کو بچا تو نہیںسکے،تاہم باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں پولیس نے ایک 35 سالہ خاتون اور اس کے پڑوسی کے 60 سالہ ماموں کو شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے پڑوسی کے ساتھ مل کر اپنے 37 سالہ شوہر کو قتل کیا، لاش کو ایک گڑھے میں دفن کیا گیا — اور حیران کن طور پر، قاتلوں نے اس منصوبہ بندی میں یوٹیوب سے  سیکھا کہ کس طریقہ سے قتل کیا جاسکتا ہے۔

شکایت خود بیوی نے درج کرائی

پولیس کے مطابق، 28 جولائی کو خاتون نے اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ خود تھانے میں درج کروائی تھی، اور دعویٰ کیا کہ وہ 26 جولائی کو آخری مرتبہ شوہر کو دیکھ پائی تھی۔ تاہم تفتیش کے دوران متعدد تضادات سامنے آئے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا۔

پہلا موڑ: پڑوسی پر ریپ اور بلیک میلنگ کا الزام

قتل کی سازش کا انکشاف اُس وقت ہوا جب خاتون نے 2 اگست کو اپنے 34 سالہ پڑوسی پر ریپ، ویڈیو ریکارڈنگ اور بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا۔ خاتون کے مطابق مارچ میں پڑوسی نے اس کا ریپ کیا اور ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

یہ بھی پڑھیے  مرد نے پارٹنر اور اسکی 3 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، لپ اسٹک سے دیوار پر اعتراف جرم تحریر کیا

قتل کی منصوبہ بندی اور یوٹیوب سرچز

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ خاتون اور پڑوسی نے شوہر کو راستے سے ہٹانے کے لیے یوٹیوب پر قتل کرنے کے مختلف طریقے تلاش کیے۔ انہوں نے باقاعدہ سازش رچائی، اور خاتون کے پڑوسی کے 60 سالہ ماموں نے مقتول کے لیے قبر نما گڑھا کھودا۔

پولیس کے مطابق قتل کے بعد لاش کو گڑھے میں دفن کر دیا گیا اور خاتون نے گمشدگی کی جھوٹی کہانی بنا کر خود کو معصوم ظاہر کیا۔

لاش کی برآمدگی اور گرفتاری

پولیس نے تکنیکی شواہد، فون کال ریکارڈز اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے خاتون کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ اور تفتیش کے بعد لاش برآمد کرلی۔ بعدازاں خاتون، اس کا پڑوسی اور پڑوسی کا ماموں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کا بیان

گڑگاؤں پولیس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون نے دانستہ طور پر قتل کی سازش تیار کی۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس جرم میں اور کون ملوث ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

اس خوفناک واقعے نے نہ صرف پولیس بلکہ مقامی آبادی کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز کو اس طرح کے جرائم میں استعمال کیا جانا ایک نئے اور خطرناک رجحان کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت جرم و سزا ریاست ہریانہ گڑگاؤں یوٹیوب

متعلقہ مضامین

  • شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی
  • پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
  • پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟ برطانوی میڈیا نے لمحے لمحے کی روداد بتادی
  • چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی، برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ
  • پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے کو کیسے مار گرایا؟ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ سامنے آ گئی
  • پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹرز نے خصوصی رپورٹ شائع کردی
  • جدید دور کی سب سے بڑی فضائی ،پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹر کی رپورٹ
  • پاکستانی فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ایجنسی کی خصوصی رپورٹ شائع
  • پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے پی ایل 15 میزائلوں سے گرائے، رپورٹ
  • 33 سال بعد، شاہ رخ خان پہلی بار قومی فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب