چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا، کپتان سمیت 4 اہم کھلاڑی باہر
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
AHMEDABAD, INDIA - NOVEMBER 19: Glenn Maxwell, Pat Cummins, Steve Smith, David Warner, Mitchell Starc, Josh Hazlewood and Mitch Marsh of Australia pose with the ICC Men's Cricket World Cup following the ICC Men's Cricket World Cup India 2023 Final between India and Australia at Narendra Modi Stadium on November 19, 2023 in Ahmedabad, India.
لاہور:پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو مسلسل 4بڑے دھچکے لگے ہیں، جس سے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے اچانک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کو ان کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اسٹوئنس کے فیصلے نے آسٹریلوی اسکواڈ کی تیاریوں پر اثر ڈالا ہے۔
آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلے نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اور تجربہ کار فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ کولہے کی تکلیف کے باعث مکمل فٹ نہیں ہو سکے۔ دونوں فاسٹ بولرز کو مزید ری ہیب کی ضرورت ہے، جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
قبل ازیں آل راؤنڈر مچل مارش بھی فٹنس مسائل کے سبب ٹیم سے باہر ہو چکے تھے، جس سے آسٹریلیا کو ابتدائی اسکواڈ میں چار بڑی تبدیلیاں کرنا پڑیں۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر نئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹیم انتظامیہ اس وقت مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ایک مضبوط اسکواڈ تشکیل دیا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق ان کھلاڑیوں کی عدم موجودگی آسٹریلوی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہے کیونکہ یہ سب اہم اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ سے قبل ان کی عدم دستیابی آسٹریلیا کی کارکردگی پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوجائے گی، فیصل وائوڈا
سینیٹر فیصل وائوڈا (فائل فوٹو)۔سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں، 27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوجائے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو نے 27ویں ترمیم سے متعلق بیان دے کر اچھا اقدام کیا ہے، پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق 27 ویں ترمیم پر چھوٹی موٹی بحث بھی کروالیں گے۔
یہ بھی پڑھیے فیصل واوڈا نے نئے صوبے بنانے کی تجویز دی فیصل واوڈا کی 10 فیصد سرکاری فنڈز مسلح گروہوں کو جانے کے فضل الرحمان کے بیان کی تائیدانھوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی اور بقا کے لیے 27ویں ترمیم کی ضرورت پڑگئی ہے، پاکستان کی کامیابی کے لیے 28ویں ترمیم کی بھی ضرورت پڑی تو وہ بھی آجائے گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ 18ویں ترمیم پوری فارغ نہیں ہو رہی اس میں کچھ ترمیم کی جا رہی ہے، میرے خیال میں سیکیورٹی کے معاملات کو بھی وفاق کو دیکھنا چاہیے، پورے ملک میں ایجوکیشن کا ایک نظام ہونا چاہیے۔ میں صبر، خبر اور نظر رکھتا ہوں۔