پی ٹی آئی نے ہمیشہ اشتعال کی سیاست کی، بیرسٹر عقیل ملک
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ آج ہی وزیراعظم نے ایوان وزیراعظم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا جس کی میزبان وزارت اطلاعات تھی، ہم نے یوم تعمیر و ترقی کا جشن منایا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری طرف پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمیشہ سڑکوں کی، جلاؤ گھیراؤ کی یا اشتعال کی سیاست کی، اس حوالے سے وہ اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔
رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ دو دن میں ایک سال ہو جائے گا الیکشن کو جو کہ رات کے اندھیرے میں چوری کیا گیا تھا ہمارا مینڈیٹ ہم سے چھینا گیا تھا، دو دن کم ایک سال کے عرصے میں ہم نے پارلیمنٹ کے اندر ، قانونی محاذ پر بہت کوشش کی پرامن احتجاج کے ذریعے لیکن بدقسمتی سے ریاست کی فسطائی پالیسیوںکے نتیجے میں لوگ شہید ہوئے تو اس کی ہم نے 8 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منانا ہے جب عوامی مینڈٹ چرایا گیا تھا۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے کی کوشش ایک اچھا ، خوش آئند قدم ہے جو لیا گیا ہے۔
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بہت ہی غیر معمولی قسم کا بیان دیا ہے، ویسے تو صدر ٹرمپ جب سے آئے ہیں ہر روز ہی کوئی نئی بات کرتے ہیں ان میں وہ کچھ انہونی باتیں بھی کرتے ہیں، دنیا توقع تو نہیں کرتی کہ اتنے بڑے ملک کا صدر اس طرح کی بات چیت کرے لیکن وہ روایت پسند نہیں ہیں ہوشیار اور ذہین کاروباری شخصیت ہیں، وہ بیان بازی بہت کرتے ہیں تاکہ ان کو تصفیہ کرنے میں آسانی ہو، غزہ کے حوالے سے ان کا جو بیان ہے میرے خیال میں وہ بہت زیادہ سنجیدہ معاملہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے: اسحاق ڈار
عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے میرے پاس چندہ لینے کے لیے آیا کرتے تھے۔
امریکا کے دورے پر موجود وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف نے 2014 میں 120 دن کا دھرنا دیا جس سے ملکی معیشت کو بے پناہ نقصان ہوا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے میرے پاس چندہ لینے کے لیے آیا کرتے تھے، اگر کوئی پاپولر لیڈر ہے تو اس کو یہ حق حاصل نہیں کہ سکیورٹی تنصیاب پر حملہ کرے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا نواز شریف نے دہش گردی کے خلاف بہترین کام کیا لیکن بعد میں آنے والی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بارڈر کھولے، عمران خان کی حکومت نے 100 سے زائد مجرم رہا کیے۔
ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے سرحدیں کھولیں جس سے 30 سے 40 ہزار طالبان پاکستان میں آ گئے اور دوبارہ سے زندہ ہو گئے، ان کا یہ فیصلہ بہت ہی افسوسناک تھا، دہشت گردوں کے لیے سرحدیں نہیں کھولنی چاہئیں تھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون الرٹ جاری،پانچواں اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگا پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون الرٹ جاری،پانچواں اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگا امریکا کی ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف عمران خان کے عزیزوں سے خطرات، جمائمہ نے قاسم اور سلیمان کو ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے سے روک دیا ہر شہری مغرب کی طرح نظام میں اپنا کردار ادا کرے، تحریکِ انقلاب کے بانی کا عوام کو پیغام پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم