پاکستان تحریک انصاف نے 8  فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کرکے ملک بھر میں احتجاج اور خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

اس جلسے کے کامیاب انعقاد کے لیے خیبر پختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر خان دن رات تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ناراضگی کے باجود بھی ملاقات کرکے تیاریوں پر بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا 8 فروری کا احتجاج ماضی کے احتجاجوں سے کیسے مختلف ہوگا؟

پی ٹی آئی کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں پارٹی تنظیمی امور اور جلسے کی تیاریوں پر بات ہوئی۔

جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان، تیاریوں میں عدم دلچسپی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ وہ جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ تاہم پی ٹی آئی کے باخبر ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ صوبائی صدرات سے محرومی کے بعد پارٹی امور میں کچھ خاص دلچسپی نہیں لے رہے۔ وہ  نئے صوبائی صدر جنید اکبر سے تعاون کرنے کو بھی تیار نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں 8  فروری احتجاج کے حوالے سے نئے صدر کی سربراہی میں کئی میٹنگز ہوئیں، لیکن علی امین اس میں شریک نہیں ہوئے۔ اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی دلچسپی رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:8 فروری کو صوابی میں جلسہ، پی ٹی آئی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر کے لیے چیلنج؟

ذرائع کے مطابق شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے پر عاطف خان گروپ اور علی امین کے مابین اختلافات شدید اختیار کر گئے تھے اور شکیل خان کی حمایت پر علی امین نے موجودہ نئے صدر جنید اکبر کو اس وقت فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، جبکہ ان وہ ان کی جگہ خیبر پختونخوا کے صدر بنائے گئے۔ یہ تبدیلی علی امین گنڈاپور کے لیے پریشان کن ہے۔ علی امین بظاہر تو ساتھ ہیں لیکن تیاریوں میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا۔

گروپنگ

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کی عدم دلچسپی کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ عاطف خان گروپ کا پارٹی میں آگے آنا ہے۔ علی امین گروپ عاطف خان گروپ کو ایکسپوز کرنے کے نام پر کوئی موقع  ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اور عاطف خان کی عون چوہدری کے ساتھ تصویر کے معاملے سے بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سب کو پتا ہے کہ جنید اکبر خان عاطف خان ہم خیال ہیں اور پارٹی میں ان کا اپنا گروپ ہے۔

علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کی ملاقات

علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر جنید اکبر کو صدر بنانے کے بعد پارٹی میں بظاہر تو کسی کو کوئی اختلاف نہیں، لیکن اس کے بعد پارٹی میں عملاً اندرونی اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

جنید اکبر کو صدر بنانے کے بعد پارٹی کارکن خوش ہیں، لیکن علی امین گروپ میں خوشی نظر نہیں  آرہی۔ علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو مبارکباد تک نہیں دی۔ تاہم گزشتہ روز دونوں میں پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابات میں ’دھاندلی‘ کے خلاف جماعت اسلامی کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، اور جلسے کی تیاریوں پر بات ہوئی اور اسے کامیاب بنانے پر اتفاق ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ علی امین چونکہ وزیر اعلی ہیں اوت وسائل اور طاقت کا محور بھی ہیں اس کے باوجود بھی جنید اکبر نے ان سے کوئی تعاون یا مدد نہیں مانگی۔

کیا احتجاج کے حوالے سے علی امین اور جنید اکبر کی رائے مختف ہے؟

علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر جنید اکبر کو صوبائی صدر بنانے کے بعد احتجاج اور دھرنوں اور پارٹی امور کی صوبائی سطح پر ذمہ داری اب جنید اکبر کو دی گئی ہے۔ احتجاج کے حوالے سے ان کی رائے بھی علی امین گنڈاپور سے بہت مخلتف ہے اور وہ ریاست کے حوالے سے بھی سخت مؤقف رکھتے ہیں۔

پارٹی کے باخبر ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین وزیر اعلیٰ بننے کے پہلے دن سے سخت احتجاج اور دھرنوں کے حق میں نہیں تھے، اسی لیے وہ صرف بیان بازی تک محدود تھے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور اسلام آباد مارچ کے حق میں بھی نہیں تھے اور ڈی چوک جانے کو اب بھی غلط فیصلہ مانتے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس جنید اکبر ملک گیر سخت احتجاج کے حامی ہیں۔ انہون اعلان بھی کیا ہے خیبر پختونخوا میں موٹرویز اور دیگر اہم روڈز کو بند کرنا چاہیے، جب کہ جو علی امین گنڈاپور ایسا بالکل بھی نہیں چاہیے ہیں۔

جنید اکبر کی حکمت عملی کیا ہے؟

نئے صدر جنید اکبر صوابی جلسے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ہم خیال رہنماؤں سے مسلسل مشاورت کر رہے ہیں۔ ان کے قریبی ساتھیوں کے مطابق صوابی جلسہ ان کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔ جسے کامیاب بنا کر وہ علی امین گروپ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ان کے بغیر بھی پارٹی آگے لے جا سکتے ہیں اور ورکرز ان کے ساتھ ہیں۔

جنید اکبر کی نظریں

جنید اکبر کی نظریں مالاکنڈ ڈیژون اور پشاور پر لگی ہیں، جہاں سے ورکرز نکل کر جلسے کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ جبکہ جنوبی اضلاع سے ان کو کچھ خاص امید نہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جنید اکبر اسپیکر ہاؤس میں بھی اراکین کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھے تھے، انہوں نے پشاور سے منتخب اراکین کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ ورکرز کو نکالنے میں اپنا میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے ہم خیال اراکین کو واضح طور پر بتایا ہے کہ اس جلسے کو کامیاب بنا کر عمران خان کو پیغام دیں گے کہ خیبر پختونخوا میں ورکرز ان کے ساتھ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

8فروری جلسہ پی ٹی آئی تحریک انصاف جنیداکبر صوابی علی امین گنڈاپور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی تحریک انصاف جنیداکبر صوابی علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا صدر جنید اکبر جنید اکبر کو جنید اکبر کی کے بعد پارٹی تیاریوں میں کے حوالے سے وزیر اعلی پارٹی میں احتجاج کے پی ٹی آئی ذرائع کا بنانے کے فروری کو کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری

وزیر اعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان روپوش ہوچکے ہیں، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔

احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوئے ہیں، پولیس کی ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست مناسب ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے تحریری حکم جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت
  • پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی ہے: علی امین گنڈاپور
  • اگر صوبے کو پانی میں حق نہیں ملتا تو ہم سندھ کے ساتھ ہیں، علی امین
  • حکومت کا دورہ افغانستان میرے پلان کے مطابق نہیں ہوا، پتا نہیں کوٹ پینٹ پہن کر کیا ڈسکس کیا، علی امین گنڈاپور
  • 5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف 
  • علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری
  • جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
  • چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، پاکستان ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ لیا گیا
  • مائنز اینڈ منرلز مجوزہ ایکٹ پر پی ٹی آئی منقسم، کیا علی امین گنڈاپور مجوزہ ایکٹ پاس کرا سکیں گے؟
  • جارحانہ انداز اپنانا کرکٹ کی ایک خوبصورتی ہوتی تھی، بیٹر کو ذہنی طور پر تنگ کرنا پڑتا ہے: محمد عامر