تحریک جوانان کشمیر کے زیر اہتمام جہلم ویلی میں ریلی اور تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
سردار اجمل مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طور پر منا کر واضح کر دیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام بھارتی تسلط سے آزادی کی اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک جوانان کشمیر اور پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کنٹرول لائن سے ملحقہ ضلع چکوٹھی کی جہلم ویلی میں شاندار ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں کشمیری عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے تحریک آزادی کشمیر کے حق میں اور بھارت مخالف فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ریلی کے اختتام پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی صدر تحریک جوانان کشمیر سردار اجمل مغل تھے۔ تقریب کی صدارت پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے رہنماء عاصم بشیر نے کی۔ سردار اجمل مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طور پر منا کر واضح کر دیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام بھارتی تسلط سے آزادی کی اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و بربریت کی یہ سیاہ رات انشاء اللہ جلد ختم ہو گی اور کشمیری عوام بھارتی تسلط سے ایک دن ضرور آزادی حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر ظلم و بربریت کے باجود بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک جوانان کشمیر کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر راجہ زاہد خان، پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے رہنماء عاصم بشیر اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک جوانان پاکستان کشمیر کی قیادت کا کنٹرول لائن پر موجود ہونا واضح پیغام دیا ہے کہ وہ تحریک آزادی میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں جس کا وعدہ بھارت نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں سے کیا تھا۔ تقریب سے تحریک جوانان کشمیر خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر تہنیت اقبال اعوان، ڈویژنل صدر سردار طارق محمود جنجوعہ، یاسر شفیق اعوان، عاقب الرحمن اعوان، غلام نبی شاہ، ذیشان حیدر، مومنہ پرویز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کر کے تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک جوانان کشمیر کشمیر کے کہا کہ
پڑھیں:
مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
مظفرآباد:مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔
ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد حکومت آزاد کشمیر، پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے، بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔
ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں پاکستانی یونیورسٹیز کی طالبات کو جمع کرنا علامت ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ہم نے بنیان المرصوص میں بھی دکھا دیا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں۔
طالبات نے کہا کہ ٹیموں کو محفوظ ماحول دیا گیا جس سے لڑکیوں کو اس فیلڈ میں مزید آگے آنے کا حوصلہ ملا ہے، کھیلوں کے ایسے مقابلے اور بھی ہونے چاہیں تاکہ لڑکیاں آگے آ سکیں۔