مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ملک میں 446000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 27 فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال جنوری میں ملک میں 613000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں یوریا کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر 55 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دسمبر میں ملک میں 991000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ملک میں 63000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال جنوری میں ملک میں 67000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں ڈی اے پی کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر 54 فیصد کی کمی ہوئی۔ دسمبر میں ملک میں 137000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جنوری میں ملک میں گذشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں جنوری کے

پڑھیں:

آج بروز جمعرات24اپریل2025موسم کی صورتحا ل جانئے

اسلام آباد( نیو زڈیسک)آج بروز جمعرات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):گلگت بلتستان:بگروٹ اور بونجی میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 46، چھور 45، بہاولنگر، جیکب آباد، خیرپور، لاڑکانہ، مٹھی، موہنجو داڑو اور ٹنڈو جام میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سورج آگ برسانے کو تیار، کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ
  •  ایک قوم بن کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے،شاہدخاقان عباسی
  • فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار
  • آج بروز جمعرات24اپریل2025موسم کی صورتحا ل جانئے
  • کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی
  • کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کا مقابلہ ایف بی آر بھی نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
  • دہشت گردوں سے لڑنا نہیں بیانیے کا مقابلہ کرنا مشکل ہے، انوارالحق کاکڑ
  • کے پی ٹی میں ہو رہی لوٹ مار کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، خواجہ آصف
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں