انتہائی باوثوق ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔  جس میں پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو کرکٹ میچ اور انٹرنیشل سپیکر کانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔  جس میں پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو کرکٹ میچ اور انٹرنیشل سپیکر کانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار  ان ایونٹس پر تعینات کئے جائیں گے، جس کے باعث جلسے کیلئے پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنا پنجاب حکومت کیلئے مشکل ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک افسران نے مذکورہ حساس ایونٹس کے باعث کسی بھی قسم کے احتجاج کو پاکستان کی ساکھ کیخلاف منظم سازش قرار دیا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزہ عالیہ حمزہ  نے لاہور ہائیکورٹ سے اجازت کیلئے رجوع کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس حوالے سے فوری فیصلہ کریں۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا، جس میں اجازت نہ دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔ تاہم اس کا باقاعدہ اعلان آج متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کو مینار پاکستان پی ٹی آئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنمامحمد بشارت راجہ گرفتار

 ارشاد قریشی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنمامحمد بشارت راجہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے ، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیاگیا۔

راجہ بشارت کاکہناہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • جمائما کا سیاسی فیصلہ، قاسم و سلیمان پاکستان سے روک دیا
  • تحریک انصاف کا 5 اگست کی تحریک شروع کرنے کا پلان تیار
  • پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست تحریک کا پلان تیار کرلیا
  • آئی ایم ایف نے 4 فیصد اضافی سیلز ٹیکس ختم کرنے کی اجازت دینے کے لیے کڑی شرط رکھ دی
  • (26 نومبر احتجاج کیس)تحریک انصاف کارکنوں کیخلاف عدالتی فیصلوں کا سیلاب
  • علی امین نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی  کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا
  • پی ٹی آئی رہنمامحمد بشارت راجہ گرفتار
  • تحریک کا عروج یا جلسے کی رسم؟ رانا ثنا نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا
  • ( 9 مئی مقدمات) تحریک انصاف کا تمام سزاؤں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • لاہور، والد کی وفات، تحریک انصاف کے مفرور رہنماء حماد اظہر گھر پہنچ گئے