امید ہے مولانا فضل الرحمٰن عوام کیخلاف نہیں کھڑے ہونگے: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ امید ہے مولانا فضل الرحمٰن عوام کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے، جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا فضل الرحمٰن کا تعاون لیں گے۔
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل صوابی جائیں گے اور آواز بلند کریں گے، ہمارا مؤقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ پرحملے کی مخالفت کریں گے، ہمارا انتشار یا ٹکراؤ کوئی کاارادہ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، مولانا فضل الرحمان نے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے ، ہم آج بھی 26 ویں ترمیم کی مخالفت کرتے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں، ہم پر کیسز کی صورت میں تلوار لٹکائی ہوئی ہے، جو ساتھ دے سکتا ہے وہ دے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ مولانا فضل
پڑھیں:
پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے اعتراف کیاہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما کوثر کاظمی نے عمران خان کے ٹویٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کی قیادت سے استدعا کی ہے کہ میرے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا کریں، جو پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کر رہی وہ جانتی ہے کہ عمران خان کی زبان جنرل عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے خلاف ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے
اس پر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے جب پی ٹی آئی کاموقف جاننا چاہا تو نعیم حیدر پنجوتھا نے جواب دیا کہ جو پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں، بہرحال یہ حقیقت ہے کہ عمران خان کو یہ کہنا پڑا ہے۔؎
مزید :