اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا: نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا۔
ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ نیت ٹھیک ہو گی تو اللّٰہ تعالیٰ کی مدد آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، عوام کی خدمت کا صلہ اور انعام اللّٰہ تعالیٰ دیتا ہے۔
عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے: نواز شریفمسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا ہے کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کی بہتری کے اشارے ہیں۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کے تسلسل سے ہی عوام کے حالات بدل سکتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے طور پر میرا اور پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہنا ہے کہ نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف کا سابق ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم سے اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اویس کیانی: صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے سابق رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئےاہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف نے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) دکھ کی اس گھڑی میں بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست