مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، پی ٹی آئی کے اندر سے منظوری آجائے تو ہمارے پاس آجائیں گے، ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اب بھی حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کی بحالی کیلئے پُرامید ہیں۔
لاہور میں اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، پی ٹی آئی کے اندر سے منظوری آجائے تو وہ ہمارے پاس آجائیں گے۔
ایاز صادق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سخت آدمی ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ انہوں نے تو کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، بلکہ انہوں نے تو مذاکراتی کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی ہے۔
ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف سے رابطہ منقطع نہیں ہوا، وہ آج بھی رابطے میں ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایاز صادق پی ٹی آئی
پڑھیں:
کراچی: متنازع نہروں کیخلاف وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری
—فائل فوٹومتنازع نہروں کے خلاف سٹی کورٹ کراچی اور سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔
سندھ بار کونسل کی صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کے باعث وکلاء نے سندھ ہائی کورٹ کی مرکزی عمارت اور انیکسی بلڈنگ کے دروازے بند کر دیے۔
کراچی دریائے سندھ پر متنازع کینالز کے معاملے پر...
وکلاء نے سائلین اور سرکاری عملے کو عدالتوں میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ سٹی کورٹ کے مرکزی دروازے بھی بند کر دیے گئے۔
وکلاء نے کینالز کا معاملہ حل ہونے تک عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔