پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے احتجاج، جلسے اور جلوس پرپابندی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور : حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں (آج) 8 فروری کو دفعہ 144نافذکردی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 8فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے، ترجمان نے بتایاکہ دفعہ 144کا نفاذامن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا تھاکہ دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پرکیاگیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے (آج) 8 فروری کو یوم سیاہ کی کال دے رکھی ہے ، پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کوہدایت جاری کردیں۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ تمام رہنما اپنے حلقوں میں انتخابی دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کریں، تحریک انصاف ایک ذمے دار سیاسی جماعت ہے، احتجاج آئینی و قانونی حق ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
: پنجاب ایجوکیشن کمیشن (PECTAA) نے اعلان کیا ہے کہ اب 5 ویں اور ہشتم جماعت کے طلبہ کے امتحانات بورڈ نظام کے تحت لیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا عمل نومبر سے شروع ہوگا، جماعت پنجم کے امتحانات 9 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات 16 فروری سے منعقد کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق جماعت پنجم کے طلبہ 3 نومبر سے 15 نومبر تک داخلہ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، دونوں جماعتوں کے نتائج 31 مارچ 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور صوبے بھر میں یکساں امتحانی نظام رائج کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کی کارکردگی کو منصفانہ اور معیاری طریقے سے جانچا جا سکے۔