8 فروری کے انتخابات تاریخ کے سب سے متنازعہ تھے، فواد چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے اور ان کے نتائج کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا۔، ایسا انتخابی عمل ماضی میں کبھی نہیں دیکھا گیا، جس میں نتائج کو بڑے پیمانے پر بدلا گیا ہو۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 18 نشستیں جیتنے والی جماعت نے حکومت بنا لی، جبکہ 27 سیٹیں حاصل کرنے والی جماعت کو صدر سمیت اہم آئینی عہدے دیے گئے، 2018 کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے شفاف الیکشن تھے، لیکن 2024 میں انتخابات کا پورا عمل مشکوک بنا دیا گیا۔
“حکومت کو پی ٹی آئی سے زیادہ اسٹیشلمنٹ سے مذاکرات کی ضرورت”
فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت حکومت کو پی ٹی آئی کے بجائے اسٹیشلمنٹ سے مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سیاسی استحکام پیدا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل چوہدری کی گرفتاری عمران خان کی آواز کو دبانے کی ایک کوشش تھی۔
“پی ٹی آئی، جے یو آئی اور وکلا کو اکٹھا ہونا ہوگا”
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف پی ٹی آئی، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور وکلا کے پاس عوامی طاقت موجود ہے، اور ان تینوں قوتوں کو فسطائیت کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور وکلا کے ساتھ مل کر چلے تاکہ حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فواد چوہدری پی ٹی آئی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے جاری شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئی پولنگ تاریخ مقرر کی گئی، تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔
این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوں گے۔
واضح رہے کہ تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے تاہم اب اس کی حتمی تاریخ دے دی گئی۔
مزید :