Express News:
2025-09-18@23:11:57 GMT

اپر سندھ کی صورتحال

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

سکھر کے مضافاتی علاقے کی قدیم بستی سے لاپتہ ہونے والی پریا کماری کو کئی سال بیت گئے۔ حکومت سندھ کی بار بار یقین دہانیوں اور سندھ پولیس کے بڑے افسروں کی جلد ہی خوش خبری سنانے کے اعلانات کے باوجود پریا کماری کا پتہ نہیں چل سکا۔ پریا کماری کے غریب والدین سکھر سے کراچی تک ہر اس دروازے کو کھٹکھٹا چکے ہیں، جہاں سے انھیں مدد کی امید تھی مگر دن ہفتوں میں، ہفتے مہینوں میں اور مہینے برسوں میں تبدیل ہوگئے ہیں مگر پریا کماری کے بارے میں کچھ پتا نہیں چل سکا۔

انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں اقلیتوںکے بارے میں ایک اسٹڈی کرائی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امن و امان کی خراب صورتحال، عدم تحفظ کے احساس کی بناء پر اپر سندھ کے شہروں سے کئی ہندو افراد اپنے علاقے چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ کئی خاندان بھارت بھی گئے ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ بھارت کی حکومت نے گزشتہ سال غیرمسلم مہاجرین کو شہریت دینے کا قانون بنایا تھا مگر امیر ہندوؤں کو تو کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن غریب ہندو بھارت پہنچ کر بھی محتاجی کی زندگی گزار رہے ہیں اور یہ لوگ برسوں سے کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

اقلیتیوں کے حقوق کے حوالے سے سرگرم لوگوں کا کہنا ہے کہ اقلیتی لوگ اپنا گھر چھوڑنا نہیں چاہتے مگر بعض جگہوں پر حالات کے بگاڑ کی وجہ سے انھیں ایسا کرنے پر مجبور ہونا پڑجاتا ہے۔ بعض علاقوں میں پولیس اور با اثر افراد کا ناروا سلوک بھی اس کا ذمے دار بنتا ہے۔ کندھ کوٹ، جیکب آباد، شکارپور، سکھر اورگھوٹکی کے اضلاع میں ڈاکوؤں کی سرگرمیوں کی بناء پر اقلیتی لوگ ہی نہیں دیگر لوگ بھی پولیس پر اعتماد نہیں کرتے۔

سندھ کے وزیر اعلیٰ کے انسانی حقوق کے مشیر راجور سنگھ سوڈا نے تاریخی تناظر میں کہا ہے کہ  اپر سندھ میں تو ہندو، پارسیوں اور عیسائیوں نے تمام اسپتال اور تعلیمی ادارے تعمیرکیے تھے۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ غیر مسلم طلبہ کی مذہبی تعلیم کا انتظام اسکولوں میں کیا جائے۔ اس رپورٹ میں تحریر کیا گیا ہے کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق ہندوؤں کی کل آبادی 5.

2 ملین اور عیسائیوں کی آبادی 3.3 ملین تھی۔ ہندو برادری کو سرکاری طور پرکیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا اور ہندو جاتی دوسری شیڈول کاسٹ کہلاتی ہیں۔ ہندو جاتی آبادی کا 1.6 فیصد اور شیڈول کاسٹ 5.6 فیصد ہے۔

شیڈول کاسٹ زیادہ تر سندھ کے دیہی علاقوں تھرپارکر، عمرکوٹ اور میر پور خاص میں صدیوں سے آباد ہیں۔ یہ لوگ زیادہ تر زراعت کے شعبے میں ہاری کی حیثیت میں کام کرتے ہیں۔ ایچ آر سی پی کی رپورٹوں کے مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شیڈول کاسٹ ہاری جاگیرداروں اور زمینداروں کے ظلم کا شکار رہتے ہیں۔ شیڈول کاسٹ کے بیشتر خاندان زمینداروں کے قرضوں سے بوجھ تلے دبے ہوتے ہیں۔ ہندو جاتی سے تعلق رکھنے والے افراد سندھ کے شہروں جیکب آباد، شکارپور،گھوٹکی اورکشمور وغیرہ میں تجارتی شعبے سے منسلک ہیں جب کہ کراچی سمیت مختلف شہروں میں کئی نامور ڈاکٹروں، وکیلوں اور اساتذہ کا تعلق ہندو برادری سے رہا ہے۔

اس اسٹڈی میں پاکستان سے ہندوؤں کے بھارت ہجرت کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس تحقیق کے مصنف کا کہنا ہے کہ جب ہندوستان کا بٹوارہ ہوا اور مذہبی فسادات پھوٹ پڑے تو پورے ہندوستان کے مختلف علاقوں سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا آبائی وطن چھوڑنا پڑا۔ اس صورتحال کے اثرات سندھ پر بھی پڑے اور یہاں سے ہندو بھی بھارت منتقل ہوئے مگر کئی امیر خاندان ملائیشیا، سنگاپور، برطانیہ، ہانگ کانگ اور بہت کم تعداد میں امریکا منتقل ہوئے تھے۔

سندھ کی گزشتہ 50 سال کی تاریخ کے بغور جائزہ لینے والے ایک صحافی کہتے ہیں کہ 1986 میں سکھر جیل کے قیدیوں نے بغاوت کی اور 36 ایسے سزائے موت کے قیدی بھی سکھر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جن پر قتل ، اغواء برائے تاوان کے الزامات تھے۔ ان قیدیوں کے فرار ہونے سے علاقے میں ایک خوف کی فضاء پیدا ہوئی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی سندھ میں امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ باقاعدہ جرائم پیشہ افراد کے منظم گروہ  ہیں، حکومت کی رٹ ان علاقوں میں نظر نہیں آتی۔ یہ علاقے بدترین طرزِ حکومت کا شکار ہیں۔

ان علاقوں میں قبائلی جھگڑوں میں تصادم عام سی بات بن کر رہ گئی ہے جس کے نتیجے میں سماجی و اقتصادی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ان علاقوں میں اغواء برائے تاوان کا جرم عام ہے۔ جب کوئی مغوی رہائی پا کر گھر پہنچتا ہے تو پولیس دعویٰ کرتی ہے کہ اس فرد کی رہائی پولیس آپریشن کی بناء پر ہوئی ہے، مگر پھر یہ خبر آجاتی ہے کہ اغواء ہونے والے فرد کے رشتے داروں نے بھاری رقم بااثر افراد کو ادا کی جس کی بناء پر ان کے پیاروں کی رہائی عمل میں آئی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کلائمیٹ چینج کی بناء پر ہندو برادری کے بہت سے افراد اپنے آبائی علاقے چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ شمالی ہند میں گرمیوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی زیادہ پہنچ رہا ہے جس کی بناء پر تمام معاشی اور سماجی سرگرمیاں مفلوج ہوجاتی ہیں۔ لوگ اپنے روزگار کے لیے منتقل ہونے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ایچ آر سی پی یہ رپورٹ بروقت شایع ہوئی ہے۔ صوبائی اسمبلی اور پارلیمنٹ کو اس رپورٹ پر غور کرنا چاہیے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اس رپورٹ میں علاقوں میں پریا کماری شیڈول کاسٹ کی بناء پر گیا ہے کہ سندھ کے

پڑھیں:

کیا زمین کی محافظ اوزون تہہ بچ پائے گی؟ سائنسدانوں اور اقوام متحدہ نے تازہ صورتحال بتادی

گزشتہ روز ہر سال کی طرح دنیا بھر میں ’عالمی یومِ تحفظِ اوزون‘ منایا گیا۔ اقوام متحدہ نے زمین کو سورج کی خطرناک بالائے بنفشی  (الٹرا وائلٹ) شعاعوں سے بچانے والی اوزون تہہ کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔

اس سال اقوام متحدہ کی جانب سے یہ دن نہ صرف ایک کامیابی کی علامت ہے بلکہ ایک یاد دہانی بھی ہے کہ جب دنیا متحد ہو کر سائنسی خبرداریاں سنجیدگی سے لیتی ہے، تو ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے۔

سائنس کی وارننگ، عالمی ردعمل

گزشتہ صدی میں سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ اوزون کی تہہ تیزی سے کمزور ہو رہی ہے۔ اس کی بڑی وجہ وہ انسانی ساختہ کیمیکلز تھے جنہیں ہم روزمرہ زندگی میں استعمال کرتے تھے، جیسے کہ کلورو فلورو کاربن جو فریج، ایئرکنڈیشنر اور اسپرے کینز میں عام تھے۔

جب یہ مادے فضا میں پہنچ کر اوزون کو نقصان پہنچانے لگے تو دنیا بھر کے ممالک نے سنہ 1985 میں ’ویانا کنونشن‘ پر دستخط کیے جو اوزون کی تہہ کے تحفظ کے لیے پہلا عالمی معاہدہ تھا۔ اس کے بعد سنہ 1987 میں ’مونٹریال پروٹوکول‘ نے ان نقصان دہ مادوں کی پیداوار اور استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

اقوام متحدہ: ایک تاریخی کامیابی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی یوم اوزون کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج اوزون کی تہہ میں موجود شگاف بند ہو رہے ہیں اور یہ کامیابی سائنس، کثیرالملکی عزم اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی ادارے (یو این ای پی) کی ڈائریکٹر انگر اینڈرسن کے مطابق آج اوزون کو نقصان پہنچانے والے زیادہ تر کیمیکلز تقریباً ختم کیے جا چکے ہیں اور توقع ہے کہ اوزون کی تہہ اگلی چند دہائیوں میں مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔

کثیر الفریقی تعاون کی شاندار مثال

یہ معاملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سائنس کی وارننگ کو سنجیدگی سے لینا کیسا فرق لا سکتا ہے۔ جب ممالک، صنعتیں اور ادارے اکٹھے ہوتے ہیں تو بڑے ماحولیاتی خطرات کو کیسے ٹالا جا سکتا ہے۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک دونوں نے اس میں عملی کردار ادا کیا۔

مستقبل کا چیلنج: کیگالی ترمیم

سیکریٹری جنرل نے دنیا بھر کی حکومتوں سے ’کیگالی ترمیم‘ پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ ترمیم مونٹریال پروٹوکول میں شامل کی گئی ہے تاکہ ہائیڈرو فلورو کاربنز جیسی مزید نقصان دہ گیسوں پر بھی قابو پایا جا سکے۔ اگر اس پر مکمل عمل ہوا تو ماہرین کے مطابق ہم سنہ 2100 تک زمین کا درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

اگر اس کے ساتھ توانائی بچانے والی کولنگ ٹیکنالوجیز اپنائی جائیں تو یہ فائدہ دوگنا ہو سکتا ہے۔

نتیجہ: سبق، امید اور عزم

یہ کامیابی نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کی ایک روشن مثال ہے بلکہ یہ اس بات کا عملی سبق بھی ہے کہ اگر انسان چاہے تو زمین کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

انتونیو گوتیرش کہتے ہیں کہ اوزون کے اس عالمی دن پر سب ہی کو یہ گیس محفوظ رکھنے اور انسانوں اور زمین کے تحفظ کے عزم کو دہرانا ہو گا۔

اوزون تہہ کیا ہے اور زمین کے لیے اہم کیوں ہے؟

اوزون کی تہہ زمین کے گرد فضا میں موجود ایک قدرتی حفاظتی ڈھال ہے جو ہمیں سورج کی مضر شعاعوں (الٹرا وائلٹ شعاعوں) سے محفوظ رکھتی ہے۔ یہ مضر شعاعیں جانداروں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتی ہیں اس لیے اوزون تہہ کو زمین کی محافظ سمجھا جاتا ہے جو زمین پر زندگی کی بقا کے لیے ضروری ہے۔

اوزون تہہ کا کردار

یہ سورج سے آنے والی نقصان دہ بالا بنفشی شعاعوں کو جذب کر لیتی ہے۔ اس طرح یہ شعاعیں زمین کی سطح تک پہنچنے سے رک جاتی ہیں۔ یہ شعاعیں اگر براہ راست زمین تک پہنچیں تو انسانی صحت، جنگلی حیات، اور فصلوں کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

اوزون تہہ دراصل زمین کے ماحول کی قدرتی حفاظتی ڈھال ہے جو زندگی کے بقا کے لیے نہایت ضروری ہے۔

اوزون تہہ کی اہمیت

اگر اوزون تہہ نہ ہو تو سورج کی مضر شعاعیں براہ راست زمین پر پہنچیں گی۔ اس صورت میں زمین پر زندگی کا وجود ممکن نہیں رہے گا لہذا یہ زمین پر جانداروں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے.

اوزون تہہ کو خطرات

فضائی آلودگی کی وجہ سے اوزون کی اس حفاظتی تہہ میں شگاف پیدا ہوا ہے جس سے زمین پر سورج کی شعاعیں براہ راست پڑنے لگی ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کی وجہ سے اوزون تہہ کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے زمین پر زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے۔

تاہم عالمی سطح پر کیے گئے اقدامات، خصوصاً مونٹریال پروٹوکول کی بدولت، ان مادوں پر پابندی عائد کی گئی اور اب اوزون تہہ بتدریج بحال ہو رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو اوزون کی تہہ آئندہ چند دہائیوں میں مکمل طور پر بحال ہو سکتی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پشاور، گیس ٹینکر کا حادثہ، خطرناک صورتحال
  • خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینے کا فیصلہ
  • دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
  • سیلابی صورتحال:پنجاب کے علاقوں سے پانی اُترنا شروع ، سندھ کے بیراجوں پر دباؤ بڑھنے لگا، کچا ڈوب گیا
  • کیا زمین کی محافظ اوزون تہہ بچ پائے گی؟ سائنسدانوں اور اقوام متحدہ نے تازہ صورتحال بتادی
  • اسرائیل امریکا کا نہیں بلکہ امریکا اسرائیل کا پراڈکٹ ہے: خواجہ آصف
  • مخیرحضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد فراہم کریں،قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی
  • میئر کراچی کی گھن گرج!
  • ملائیشیا میں تودے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق
  • مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوتوا ایجنڈے کے تحت نفرت اور انتشار کی منظم کوششیں