بنوں میں پولیس چوکی پر مسلح شرپسندوں کے حملے, 2پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر مسلح شرپسندوں کے حملے میں 2پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق شہدا میں کانسٹیبل رحیم اللہ اور ضیا اللہ شامل ہیں، دونوں شہدا کی لاشیں ہسپتا ل منتقل کی گئیں ۔پولیس نے بتایا کہ حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشتگرد زخمی حالت میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔ڈی پی او نے کہا کہ فتح خیل چوکی پر دو دن میں دہشت گردوں نے دوسری مرتبہ حملہ کیا ہے۔ ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے شہید دونوں اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، پولیس کے بہادر سپوتوں نے جانیں دے کر تاریخ رقم کی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پولیس کے
پڑھیں:
کراچی، تھانے میں طلبہ کی توڑ پھوڑ، فائرنگ سے 4 زخمی
فائل فوٹوکراچی کے ڈیفنس تھانے میں قانون کے طلبہ نے توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 طلبہ کو اہلکاروں نے تلاشی کے لیے روکا جس پر تلخ کلامی ہوئی، وکلاء کاالزام ہے کہ طلبہ کی تھانے میں تذلیل کی گئی اور ان پر تشدد کیا گیا۔
طلبہ کی جانب سے ایف آئی آر کی درخواست پر تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
زخمی طلبہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا، وکلاء نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔