کراچی میں ڈاکو کے ہاتھوں محنت کش کے قتل کی ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں بے خوف ڈاکوؤں کے ہاتھوں وارداتوں کے دوران شہریوں کو جان سے مارنے کا سلسلہ تھم نہیں رہا، تازہ واقعے میں ایک ڈاکو نے کورنگی میں محنت کش کو سرعام قتل کردیا۔
کورنگی نمبر ڈھائی میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش میں قتل کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو نے کس طرح سے گولی چلا کر محنت کش کو جان سے مار دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سعد اللہ نے ڈاکو کو چلتی موٹرسائیکل سے دبوچا اور اسے قابو کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ڈاکو اسلحہ لوڈ کرنے کی کوشش کرتا رہا اور لوڈ ہوتے ہی اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
شہری ڈاکو سے لڑتے ہوئے سڑک پر جیسے ہی گرا تو ڈاکو نے فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم کچھ فاصلے پر لوگوں نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم کو قابو کرنے کے دوران اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی کوشش
پڑھیں:
کراچی: مہران ٹاؤن میں گتہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا
کراچی:کورنگی مہران ٹاؤن لائسنس برانچ جلال چوک کے قریب گتہ فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ملی تھی جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ 5 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔
آگ گتہ فیکٹری کے گوادم کی دوسری اور تیسری منزل پر لگی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا گتہ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ، آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد ہی مزید تفصیلات حاصل کی جائے گی۔